اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کے امیر ترین افراد جو ہوٹلوں میں کام کرتے تھے

datetime 23  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہالی ووڈ میں اپنا نام بنانے والے اداکاروں اور دیگر امیر ترین شخصیات کی لمبی فہرست ہے جنہوں نے اپنی زندگی میں بے شمار چھوٹے موٹے کام کئے۔ آج ہم آپ کو ان شخصیات کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے روزگار کیلئے ہوٹلوں تک میں کام کیا تھا۔
شیرن سٹون:
ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شیرن سٹون سے کون واقف نہیں ہے جنہوں نے متعدد فلموں میں یادگار اداکاری کرکے انھیں لازوال بنا دیا ہے۔ ان کی جاندار اداکاری کی بدولت انھیں اکیڈمی ایوارڈ کیلئے بھی نامزد کیا گیا تھا۔ شیرن سٹون نے نہ صف اداکاری میں اپنا نام بنایا بلکہ فیشن ماڈل کی حیثیت سے بھی بہت مقبولت حاصل کی۔ ہالی ووڈ کی اس مشہور ایکٹریس کی زندگی ہمیشہ ایسی نہیں تھی۔ ایک وقت وہ بھی تھا جب انھیں میکڈونلڈ میں بھی جاب کرنا پڑی تھی۔ آج شیرن سٹون کا شمار ہالی ووڈ کی کامیاب اور امیر ترین اداکارائوں میں ہوتا ہے۔ پاپ سنگر میڈونا اور ایکٹریس رچل میک ایڈیمز کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے کہ انھیں بھی ہوٹل کی معمولی جاب کرنا پڑی تھی۔
جیمز فرانسو:
فلم سپائڈر مین سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ہالی ووڈ اداکار جیمز فرانسو نے اپنی ابتدائی زندگی انتہائی مشکل حالات میں گزاری۔ اپنی زندگی کا پہیہ چلانے کیلئے انھیں کبھی رنگ ساز تو کبھی ٹیچر کا پروفیشن اپنانا پڑا۔ ایک وقت وہ بھی تھا جب اس اداکار نے بھی میکڈونلڈ میں بھی نوکری کی لیکن ان کے پیش نظر ہمیشہ اداکار بننے کا خواب رہا جس کیلئے انہوں نے خوب محنت کی اور بالاخر اپنی منزل کو پا لیا۔
جیف بیزوز:
آن لائن پراڈکٹس کی فروخت کرنے والی کمپنی مشہور کمپنی ایمزون کے نام سے کون واقف نہیں ہے۔ آج دنیا بھر کے صارف ایمزون کے ذریعے چیزیں خریدتی ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کمپنی کے مالک جیف بیزوز پر ایک وقت ایسا بھی آیا تھا کہ انھیں میکڈونلڈ میں بھی کام کرنا پڑا تھا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…