ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

بولی ووڈ سے کوانٹکوکا سفر طے کرنےوالی پریانکا کی اگلی منز ل کیا ؟

datetime 19  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو دہلی(نیوز ڈیسک)جیسے کہ ہم جانتے ہیں بولی ووڈ کی معروف اداکارہ اور مس ورلڈ پریانکا چوپڑہ آجکل امریکی ٹی وی سیریز میں اپنے فن کا جادو چلا رہی ہیں۔تاہم اداکارہ ابھی اپنی نئی منزل تک رسائی کے بارے میں سوچ رہی ہیں۔حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انٹرویو میں میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ انھوں نے اپنے کیریئر کے بارے میں اتنا کبھی نہیں سوچا تھا۔انھوں نے ایک سوال کے جواب میںبتایا کہ انھوں نے بارھویں کلاس میں ماڈلنگ کا آغاز کر دیا تھا علاوہ ازیں محض اٹھارہ برس کی عمر میں مس ورلڈ منتخب ہونے کے بعد انھوں نے بولی ووڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔انھوں نے بتایا کہ جب وہ مس ورلڈمنتخب ہونے کے بعدپہلی بار ممبئی کے بیچ پر اپنی سہیلی کے ہمراہ چہل قدمی کر رہی تھیں تو انھوں نے شہر کے بڑے بورڈز کی طرف غور سے دیکھا تھا۔تاہم اس وقت انھیں اندازہ نہیں تھا کہ ایک دن وہ بھی ان ان بورڈز کی زینت بنیں گی، اورنا صرف بھارت میں بلکہ امریکی شہر نیویارک کے تمام بل بورڈز پر بھی انہی کا راج ہو گا۔انکا مزید کہنا تھا کہ انھیں امریکی ٹی وی سیریز میں کام کر کے اپنی بہت سی خامیوں پر قابو پانے کا مو قع ملا ہے۔علاوہ ازیں انکا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر انھیں امریکی سیریز میں کام کرنے کا موقع نہ ملتا تو کسی اور غیر ملکی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں مل جاتا۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ ابھی بھی وہ اچھوتے اور منفرد کردار کی تلاش میں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…