ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

کرینہ کپور ادیتہ کپور کی ڈاکو منٹری فلم کیلئے پروڈیوسر بن گئیں

datetime 19  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)کرینہ کپور خان جو ایک عرصہ سے بالی ووڈ کی سپر ہٹ ہیروئنز میں شمار ہوتی ہیں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ پروڈکشن کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔وہ اپنے اسکول کے ساتھی اور کلاس فیلو ادیتہ کپور کی خواتین کے حقوق اور انھیں بااختیار بنانے کے موضوع پر مبنی ایک ڈاکیومنٹری فلم کی پروڈکشن کریں۔فلم کی کہانی خود ادیتہ رائے کپور نے لکھی ہے جو تعلیم کے حصول کے لیے جدوجہد کرنے والی ایک لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔ بتایا گیاہے کہ کرینہ کپور جو پریانکا چوپڑا اور فریدہ پنٹو کی لڑکیوں کی تعلیم بارے مہم ”گرلز رائزنگ “کا حصہ بھی ہیں نے فلم کا اسکرپٹ پڑھنے اور اس پر خاصی بحث مباحثے کے بعد اس فلم کو پروڈیوس کرنے کی حامی بھری ہے اور یہ ان کی پہلی فلم ہوگی جس سے وہ اداکارہ کے ساتھ ساتھ پروڈکشن کے میدان میں بھی قدم رکھ رہی ہیں۔ایک انٹرویوکے دوران کرینہ نے فلم کی پروڈکشن کے فرائض ادا کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے نزدیک موجودہ دور میں خواتین کو ان کے حقوق سے اگاہی دینا اور انھیں اپنی زندگی میں بااختیار بنانا بہت ضروری ہے۔ میرا ارادہ صرف کیمرے کے سامنے کام کرنے کا تھا مگر جب ادیتہ کپور نے اس ڈاکومنٹری فلم کے متعلق بتایا اور اس کا اسکرپٹ پڑھا تو پروڈکشن کے میدان میں بھی قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا کیونکہ فلم میں ایک ایسی لڑکی کو دکھایا جارہا ہے جو اپنی تعلیم حاصل کرنے کی خواہش پوری کرنے کے لیے کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرتی ہے اور ان سے ملتے جلتے مسائل کا ہمارے معاشرے میں تقریباً ہر دوسری یا تیسری لڑکی کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔کرینہ کپور جن کی کچھ عرصہ قبل ریلیز ہونے والی فلم بجرنگی بھائی جان 600کروڑ کا بزنس کرچکی ہے اور وہ اس وقت ابھشیک چوبے کی ہدایتکاری میں فلم ”اڑتا پنجاب میں لیڈی ڈاکٹر کاکردار نبھا رہی ہیں کا کہنا تھا کہ کئی فلمیں ایسی ہوتی ہیں جو سو اور ڈیڑھ سو کروڑ کا بزنس نہیں کرپاتی مگر ان کی کہانی ہمیشہ یاد رہتی ہے اور میری ا?نیوالی فلم اڑتا پنجاب کی کہانی بھی ایسی ہی ہے جس میں میں بھارتی صوبہ پنجاب کے اندرونی علاقوں میں ہونیوالے منشیات کے کاروبار کو موضوع بنایا گیاہے اور مجھے پوری امید ہے کہ یہ فلم لوگوں کو اپنی کہانی کی وجہ سے ضرور پسند آئے گی



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…