اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی فلمیں جلد بھارت میں ریلیز ہوں گی، مہیش بھٹ

datetime 19  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ ہدایتکار مہیش بھٹ، رائٹر شگفتہ رفیقی اور بھارتی پنجابی فلموں کے پروڈیوسر وینے بھردواج واہگہ بارڈر کے راستے نجی دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ لاہور پہنچنے پرمہیش بھٹ ، شگفتہ رفیقی اوروینے بھردواج نے مقامی ہوٹل میں گزشتہ روزپریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ اس وقت پاکستانی فلموں کوبھارت میں ریلیز کرنے سے روکا جارہا ہے لیکن جلد ہی یہ کوششیں ناکام ہو جائیں گی۔ پاکستانی فلمیں دن بدن بہترہو رہی ہیں۔ پاکستانی فلمسازسہیل خان کے ساتھ میرے کوئی اختلافات نہیں۔ دو بھائیوں کے درمیان بھی جھگڑا ہوجاتا ہے اورپھرآرام سے غلط فہمیوں کو دورکیا جاتا ہے۔اس لیے سہیل خان میرے آج بھی بھائی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان سے میرا اٹوٹ رشتہ ہے، میں جب بھی پاکستان آتا ہوں تویہاں پرمجھے بہترین رسپانس ملتا ہے۔ لوگوں کی چاہت اورمحبت انمول ہے۔ دوسری جانب وینے بھردواج کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی پروڈکشن ہاو¿س کے ساتھ مشترکہ پنجابی فلم ”دشمن “ بنانے جارہا ہوں جس میں پاکستان اورہندوستان کے فنکارکام کرینگے۔ہم پاکستان کے کچھ ٹی وی اداکاروںکو اہم کرداروں میں کاسٹ کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ پنجابی فلم کی وجہ سے گھبرارہے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ اس فلم کی ڈائریکٹر شگفتہ رفیقی ہونگی۔ اس موقع پرششگفتہ رفیقی نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے تعلقات کومضبوط اورمستحکم کرنے کے لیے اس طرح کی کاوشیں اہم کردار ادا کرینگی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…