جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

قوالی کے راک اسٹار کا خطاب ملنا اعزاز ہے،امجد صابری

datetime 17  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) مشہور قوال امجد صابری نے کہا ہے کہ قوالی کو نوجوانوں میں سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔دنیا کے جس ملک میں بھی پروگرام کیا وہاں سب سے زیادہ پزیرائی نئی نسل کی جانب سے ملی، غیر ممالک کے دورے کے دوران مجھے قوالی کا راک اسٹار کا خطاب دیا گیاجو میرے لیے اعزاز ہے،پاکستان دنیا وہ واحد ملک ہے کہ اس ملک کی قوالی سب سے زیادہ پسند کی جاتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ”ایکسپریس“ کے ساتھ ایک انٹرویو کیا۔امجدصابری نے کہا کہ میرے والد نے قوالی میں جدت پیدا کی اور اسے ایک منفرد مقام دلانے کے لیے جو کام کیا وہ آج بھی کسی سے پوشیدہ نہیں۔میرے والد کا مشن تھا کہ یہ فن ہمیشہ زندہ رہے ان کی تربیت کا نتیجہ ہے کہ آج میں اس مقام پر ہوں جو ان کی خواہش تھی،میں اپنے والد کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہوں۔آج کے دور کے تقاضوں کے مطابق میں نے قوالی میں جدید ساز کا استعمال کرکے اسے بہتر بنانے کی کوشش کی ہے،فن قوالی کے حوالے سے میں نے ایک تربیتی ادارہ بھی بنایا تھا لیکن وہ فعال نہ ہوسکا لیکن میری خواہش کہ نوجوان سے فن قوالی سے محبت رکھتے ہیں وہ اس فن کو سیکھ کر دنیا بھر میں شہرت اور عزت حاصل کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…