ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

امیتابھ اور شاہ رخ کو امریکا سمیت 8 ممالک کے ایئرپورٹس پر تلاشی سے استثنا مل گیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اور کنگ شاہ رخ خان امریکا سمیت 8 ممالک کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر بغیر تلاشی کے داخل ہوسکیں گے۔بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن اور کنگ شاہ رخ خان کی فلموں کو بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے اور اسی وجہ سے ان کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں جو ان کی ایک جھلک کے لیے بے تاب ہوتے ہیں۔ بھارتی حکومت نے امریکا کو اپنے کئی وی وی آئی پی شہریوں کی لسٹ فراہم کی ہے جنہیں امریکا سمیت 8 ممالک میں گلوبل انٹری پروگرام کے تحت بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر رعایت دی جائے گی جب کہ اس فہرست میں سابق بھارت صدور اور وزرائے اعظم سمیت تاجر بھی شامل ہیں تاہم اس فہرست میں بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کے نام بھی موجود ہیں۔گلوبل انٹری پروگرام کے تحت بگ بی امیتابھ بچن اور کنگ خان کو امریکا ، کینیڈا، ہالینڈ، پناما،جنوبی کوریا، جرمنی، پیرو، میکسیکو اور برازیل کے ایئرپورٹس پر بغیر کسی تلاشی کے جانے کی اجازت ہوگی۔واضح رہے کہ اداکار شاہ رخ خان،عامر خان ، سابق مرکزی وزیر پرفل پٹیل اور سابق سفارت کار ہردیپ سنگھ پوری کو امریکی ہوائی اڈوں پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…