ممبئی (نیوزڈیسک)بھارت کے معروف موسیقار اے آر رحمان نے پیغمبرِ اسلام کی زندگی پر مبنی ایرانی فلم کی موسیقی دینے پر اپنے خلاف اٹھنے والے اعتراض کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسلام کے عالم نہیں اور مغرب اور مشرق دونوں کی ثقافت پر عمل کرتے ہیں۔ممبئی میں مسلمانوں کے ایک ادارے رضا اکیڈمی نے’ ’محمد: میسنجر آف گاڈ“ نامی اس فلم میں موسیقی دینے کے لیے ان پر سخت تنقید کی ہے اور فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کو خط بھی لکھا ہے۔رضا اکیڈمی کے سربراہ سعید نوری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس فلم کے ہدایت کار، موسیقار اے آر رحمان اور اس فلم میں کام کرنے والے دوسرے لوگوں سے غلطی ہوئی ہے اور انھیں معافی مانگنی چاہیے۔اس فلم کے ہدایتکار ایران کے ماجد مجیدی ہیں اور یہ ایران میں بننے والی یہ اب تک کی سب سے مہنگی فلم ہے جس پر تقریباً چار کروڑ امریکی ڈالر لاگت آئی ہے