اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

دپیکا کیلئے پوری زندگی انتظار کر سکتا ہوں،رنویر سنگھ

datetime 16  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک)بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ دپیکا پڈوکون نہایت خوبصورت اداکارہ ہیں اور وہ ان کے لیے اپنی پوری زندگی انتظار کر سکتے ہیں۔بولی وڈ لائف کے مطابق رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون اپنی آنے والی فلم باجی را مستانی کے گانے کی لانچ کے سلسلے میں پونا پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے بات چیت کی۔اس موقع پر رنویر نے دپیکا سے اپنی محبت کااظہار تو کیا تاہم وہ اس کے ساتھ کافی محتاط بھی دکھائی دیئے.اپنی بات کی تفصیلات میں جاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘آپ(میڈیا) والے اس ایونٹ میں ان کا اور دپیکا کا صبح 9 بجے سے انتظار کر رہے ہیں لیکن دپیکا اتنی خوبصورت ہیں کہ وہ ان کا انتظار پوری زندگی کر سکتے ہیں۔رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ ان کی فلم باجی را ﺅمستانی کا ایک گانا دیوانی مستانی آئینہ محل میں فلمایا گیا ہے جس کی وجہ ہدایت کار سنجے لیلا بنسالی کے لیے یقینا دپیکا کی خوبصورتی ہوگی۔دپیکا نے رنویر کے بیان پر تبصرہ کرنے کے بجائے میڈیا کو رنویر کی بات کا سیاق و سباق معلوم کرنے کا مشورہ دیا۔18 دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم باجی را مستانی میں رنویر سنگھ افسانوی ہندو جنگجو مراٹھا پیشوا باجی را کا کردار اور دپیکا ایک مسلمان جنگجو مستانی کا کردار ادا کیا ہے جب کہ پریانکا چوپڑا نے باجی را کی بیوی کاشی بائی کا کردار نبھایا ہے۔یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اس سے قبل سنجے لیلا بھنسالی کی فلم رام لیلا میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…