جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

کرن جوہر نے اتھیا شیٹی کو اپنی فلم کی پیشکش کر دی

datetime 16  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)سلمان خان کی پروڈکشن میں بنائی جانے والی فلم ہیرو سے بالی ووڈ میں انٹری دینے والی اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیہ کو فلم ساز کرن جوہر نے اپنی نئی فلم میں مرکزی کردار کی پیشکش کردی ۔
بتایا گیاہے کہ کرن جوہر نے ہیرو کی باکس آفس پر کامیابی کو دیکھتے ہوئے اتھیہ کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیااور ”ہیرو“ کی ہیروئن کو اپنی نئی فلم کا اسکرپٹ دیدیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جس وقت کرن جوہر نے اداکارہ سے رابطہ کیا اوراپنی فلم کااسکرپٹ انھیں پڑھنے کے لیے دیا وہ بہت ایکسائٹڈ دکھائی دے رہی تھیں مگر کرن جوہر نے انھیں کہا ہے کہ وہ اسکرپٹ پڑھے بغیر کوئی فیصلہ نہ کریں اور اپنے کردار کو اچھی طرح سمچھ کر فلم میں کام کی حامی بھریں۔کہا جارہا ہے کہ فلم کی شوٹنگ اگلے برس کے اغاز میں شروع کی جائے گی اور اس کے لیے تمام تیاریاں پہلے سے ہی مکمل کی جاچکی ہیں اور فلم کے عملے کو اس سلسلہ میں مکمل طور پر رازداری برتنے کا کہا گیا ہے۔ ذرائع کا مذید کہنا ہے کہا اتھیا جن کی چار روز قبل فلم ہیرو سینما گھروں کی زینت بنائی گئی ہے نے ابھی تک کسی دوسری فلم کا معاہدہ نہیں کیا اور وہ کسی بھی ہدایتکار اور پروڈکشن ہاو¿س کے ساتھ کام کرسکتی ہیں دوسری طرف سلمان خان نے اتھیہ شیٹی کے حوالے سے واضح کردیا ہے کہ وہ خود اپنے فیصلے کرنے کے قابل ہے اور اسے اپنے کریئر کے سلسلہ میں ہر قدم پر ان کی رہنمائی کی ضرورت نہیں ہے اور وہ اس پر کسی فلم میں کام کرنے کے لیے کوئی دباو¿ نہیں ڈالیں گے۔
دوسری طرف اداکارہ کی 6روز قبل سینما گھروں کی زینت بنائی جانیوالی فلم ”ہیرو“ ریلیز کے پہلے ہفتے کے دوران بھارتی سینماگھروں میں 21کروڑ 20 لاکھ کاکاروبار کرچکی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ یہ فلم اپنے دوسرے ہفتے کے دوران پچاس لاکھ سے زیادہ کا کاروبار کرلے گی اور اگر اس میں بیرون ملک کا بزنس بھی شامل کیاجائے تو یہ 80 کروڑ سے بھی زائد کمائی کرنے والی فلم بن سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…