اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

مجھ سے زیادہ لوگ میری بیگم کے پرستار ہیں، اکشے کمار

datetime 15  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے کھلاڑی اداکار اکشے کمار کو فینز نے نظر انداز کرنا شروع کر دیا۔ بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ آن سے زیادہ لوگ ان کی بیگم کے پرستار ہیں اور مداحوں نے انھیں نظر انداز کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس بات کا اظہار سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ پر ایک تصویر شیئر کر کے کیا، جس میں وہ اور آن کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ ایک بک اسٹور میں موجود ہیں، ٹوئنکل تو اپنے پرستار کو اپنی بیسٹ سیلنگ کتاب کی کاپی پر آٹو گراف دینے میں مصروف ہیں جبکہ اکشے سامنے بیٹھے اس منظر کو دیکھ رہے ہیں۔ اکشے نے اپنے پیغام میں لکھا “ایک پرستار کی جانب سے نظر انداز کیا گیا، جو ٹوئنکل کھنہ کا آٹو گراف لینا چاہتا ہے”۔ ساتھ ہی انھوں نے اس بات پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “ایسا آس وقت ہوتا ہے جب آپ کی بیگم ایک بیسٹ سیلنگ کتاب کی مصنف ہو”۔ ٹوئنکل نے بھی اسی تصویر کو دوبارہ سے پوسٹ کیا اور لکھا ” جب ایک بڑا اسٹار، ایک چھوٹے اسٹار کی کامیابی پر خوش ہوتا ہے”۔ اداکارہ سے مصنفہ کا سفر طے کرنے والی ٹوئنکل کھنہ نے گذشتہ ماہ 18 اگست کو اپنی کتاب “مسز فنی بونز” لانچ کی، جسے لوگوں نے بہت پسند کیا ہے۔ اکشے اور ٹوئنکل 2001 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان کے 2 بچے ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…