ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

دپیکا کی فاﺅنڈیشن کا افتتاح 10 اکتوبر کو ہو گا

datetime 15  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون ذہنی دباﺅ کے شکار مریضوں کے لیے قائم اپنی فاﺅنڈیشن ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کے موقع پر شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔دی ہندو کے مطابق دپیکا کی ’Live, Love, Laugh‘ نامی فاﺅنڈیشن 10 اکتوبر کو لانچ کی جائے گی۔دپیکا نے بولی وڈ میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے ڈیبیو کیا تھا تاہم فلمی صنعت میں اپنی صحیح جگہ بنانے کی جدوجہد کے دوران گزشتہ سال انہیں ڈپریشن کا سامنا کرنا پڑا۔دپیکا اس وقت ایک مثال بن گئیں جب انہوں نے اپنے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے حوالے سے عوامی سطح پر بات چیت شروع کی۔ہندوستان ٹائمز کو ایک انٹرویو میں دیپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ ’اداس رہنا اور ڈپریشن کا شکار ہونا دو مختلف باتیں ہیں جس کی عام مثال یہ ہے کہ ڈپریشن کسی کو نظر نہیں آتا البتہ اداس انسان سب کو اداس نظر آجاتا ہے‘۔دپیکا کا اپنے ڈپریشن میں مبتلا رہنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ لوگ ان سے اکثر سوال کرتے ہیں کہ ‘آپ بولی وڈ کی بہترین اداکاراو¿ں میں سے ایک ہونے، اچھا گھر ،گاڑیاں رکھنے کے باوجود کیسے ڈپریشن میں مبتلا ہو سکتی ہیں؟’دپیکا کا کہنا تھا کہ ‘میرا جواب یہی ہوتا ہے کہ ڈپریشن کا تعلق اپنے پاس موجود وسائل سے نہیں ہوتا ہے‘۔ان کے مطابق لوگ جسمانی فٹنس کے بارے میں زیادہ بات کرتے ہیں لیکن ذہنی صحت بھی اتنی ہی ضروری ہے۔دپیکا آخری مرتبہ باکس آفس پر کامیاب ہونے والی فلم ’پیکو‘ میں اداکاری کرتی نظر آئی تھیں اور اس وقت وہ اپنی آنے والی فلم ’تماشا‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ اداکار رنبیر کپور نظر آئیں گے۔



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…