ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

رنبیر کی ناکامیوں پر تبصرہ نہیں کر سکتی ، دیپیکاپڈکون

datetime 14  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آن لائن) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈکون نے کہا ہے کہ وہ رنیبر کپور کے فلاپ ہونے پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گی تاہم وہ ایک بڑے سٹار
ہیں اور انہوں نے تماشا میں بہت بڑا کام کیا ہے ایک تقریب کے موقع پرجب سوال پوچھا گیا کہ کیا وہ سمھجتی ہیں کہ ان کا سٹار ڈم رنبیر کپور کر فلاپ فزی سے نکالنے میں مدد فراہم کرے گا تو انہوں نے اس بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا یقین ہے کہ جو کوئی بھی کسی فلم میں کام کر رہا ہوتا ہے اس کی کامیابی اور ناکامی میں سے کا برابر حصہ ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ رنبیر کپور ایک بڑا سٹار اداکار ہے اور ہر ایک کے کیریئر میں اتار چڑھاﺅ آتے رہتے ہیں اس لئے میں کسی پر تبصرہ کرنے والی کون ہوتی ہین واضح رہے کہ رنبیر کپور کی بے شرم بن راﺅ اور بمبے ویلوٹ بری طرح فلاپ ہوئی ہیں ۔اس موقع پر دیپیکا نے رنبیر کے کام پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے ڈائریکٹر امتیا زعلی کی تماشا پر تبصرہ کیا انہوں نے کہا کہ تماشا ہم سب کے لئے ایک بہت بڑی فلم ہے اور ہم سب نے اپنی اپنی جگہ فلم میں اپنی استطاعات سے بڑھ کر کام کیا ہے انہوں نے کہا کہ میں اس سے قبل امتیاز علی کے ساتھ لو آج کل میں کام کر چکی ہوں جب کہ رنبیر امتیاز علی کے ساتھ راک سٹار میں کام کر چکے ہیں اور میں اور رنبیر بچنا اے حسینو اور یہ جوانی ہے دیوانی میں اکٹھے کام کر چکے ہیں دیپیکا نے فلم کی کامیابی اور ناکامی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر فلم کامیاب ہوتی ہے تو اس میں بھی ہم سب برابر کے ذمہ دار ہیں فلم تماشا کا ٹریلر 22 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا جب کہ فلم 27 نومبر کو سینماﺅں کی زینت بنے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…