اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

”ٹیپو سلطان“ پر بننے والی فلم کےخلاف تنازعہ کھڑا ہوگیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت شیر میسور کے نام سے مشہور ”ٹیپو سلطان“ کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے تاہم ہندو انتہا پسند تنظیموں نے فلم کے خلاف تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق تامل پروڈیوسر اشوک کہنے نے انگریزوں کے خلاف جنگ کرنے والے ریاست میسور کے سلطان ”ٹیپو سلطان“ کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے جب کہ اس تاریخی فلم میں مرکزی کردار بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت اداکریں گے تاہم فلم کی شوٹنگ کی تاریخوں کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔اداکار رجنی کانت کی ٹیپو سلطان کی زندگی پر بننے والی فلم میں اداکاری کے اعلان کے بعد ریاست تامل ناڈو میں تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے جب کہ ہندو انتہا پسند تنظیم نے فلم پر اعتراض کرتے ہوئے رجنی کانت سے فلم میں کام نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ شیر میسور ٹیپو سلطان انگریزوں کے خلاف جدوجہد کرنے والے آخری حکمران تھے انہوں نے طویل عرصہ انگریزوں کو جنوبی ہند میں داخلے سے روکا جبکہ وہ 1799 میں سرنگا پٹم کے میدان میں انگریزوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…