جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

ٹیپو سلطان“ پر بننے والی فلم کے خلاف انتہا پسند ہندوﺅں نے تنازعہ کھڑا کردیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آن لائن)’ٹیپو سلطان“ پر بننے والی فلم کے خلاف انتہا پسند ہندوﺅں نے تنازعہ کھڑا کردیا۔فلم میں لیجنڈری اداکار رجنی کانت مرکزی کردار اداکریں گے۔ بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت شیر میسور کے نام سے مشہور ”ٹیپو سلطان“ کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے تاہم ہندو انتہا پسند تنظیموں نے فلم کے خلاف تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔مےڈےا رپورٹس کے مطابق تامل پروڈیوسر اشوک کہنے نے انگریزوں کے خلاف جنگ کرنے والے ریاست میسور کے سلطان ”ٹیپو سلطان“ کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے جب کہ اس تاریخی فلم میں مرکزی کردار بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت اداکریں گے تاہم فلم کی شوٹنگ کی تاریخوں کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔اداکار رجنی کانت کی ٹیپو سلطان کی زندگی پر بننے والی فلم میں اداکاری کے اعلان کے بعد ریاست تامل ناڈو میں تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے جب کہ ہندو انتہا پسند تنظیم نے فلم پر اعتراض کرتے ہوئے رجنی کانت سے فلم میں کام نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ شیر میسور ٹیپو سلطان انگریزوں کے خلاف جدوجہد کرنے والے آخری حکمران تھے انہوں نے طویل عرصہ انگریزوں کو جنوبی ہند میں داخلے سے روکا جب کہ وہ 1799 میں سرنگا پٹم کے میدان میں انگریزوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…