ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

شاہد کپور کے ساتھ ڈانس کا سوچ کر ہی پریشان تھی,عالیہ بھٹ

datetime 12  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک)بولی ووڈ کی ہاٹ گرل عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ شاہد کپور جیسے مایہ ناز ڈانسر کے ساتھ رقص کرنے کا سوچ کر ہی انکے ہاتھ پاؤں پھول جاتے تھے۔ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ انھوں نے اپنی نئی آنے والی فلم شاندار کے گانے گلابو میں پہلی بار شاہد کپور کے ساتھ رقص کیا۔رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز(10ستمبر)عالیہ بھٹ اور شاہد کپور کی نئی آنے والی فلم شاندار کے گانے گلابو کی لانچ تقریب کاانعقاد ممبئی کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں کیا گیا۔تقریب میں دونوں اداکاروں نے اپنے گانے گلابوپر لائیو رقص پیش کر کے ناظرین کے دل موہ لیے ۔
تقریب کے دواران پرفارمنس کے شروع میں پس منظر میں ڈانس کرنے والے ڈانسر ٹارچ روشن کیے تاریک سٹیج پر پہنچے او ر روشنی عالیہ بھٹ پر ڈالی جنہوں نے اپنے متناسب جسم کو لہراتے ہوئے رقص پیش کرنا شروع کیا ۔اداکارہ کے خوبصورت ڈانس سٹپس پر ناظرین نے انھیں بے حد داد سے نوازاتاہم چند لمحوں کے بعد شاہد کپور بھی انکے ساتھ رقص میں شامل ہوئے۔بعد ازاں اداکارہ نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ شاہد کے ساتھ ڈانس کرنے سے پہلے وہ بے حد خوفزہ تھیں چونکہ شاہد کپور بولی ووڈ انڈسٹری کے بہترین ڈانسروں میں سے ایک ہیں۔اکارہ نے مزید بتایا کہ انھوں اس پرفارمنس کے لئے انتھک محنت کی اور انکے ساتھی اداکار نے انکی بھرپور مددکی تب جا کر وہ اس پرفارمنس کو بہتر انداز میں انجام دینے کے قابل ہوئیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…