ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

دوبارہ کلمہ پڑھیں اورنکاح کروائیں”مولویوں نے اے آررحمان اورماجد مجیدی پرفتویٰ لگا دیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک)مولویوں نے معروف ایرانی فلمساز ماجد مجیدی اور ناموربھارتی موسیقار اے آ ر رحمان کے خلاف فتویٰ دے دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ممبئی میں واقع سنی گروپ کی رضا اکیڈمی سے تعلق رکھنے والے مولانا حضرات کی طرف دونوں نامور شخصیات پر فتویٰ پیغمبر اسلام کی زندگی پر مبنی فلم بنانے کی وجہ سے لگایا گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے مذہبی گروپ کی طرف سے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ دیوندر فڈناویس کو فتوی ٰپر عملدرآمد کرانے کا حکم جاری کرنے کے لئے لکھا گیا ہے۔
مذہبی گروپ کی طرف سے فتویٰ میںلکھا گیا ہے کہ پیغمبر اسلام ۖکا فرمان ہے کہ تصویرکشی اسلام میں حرام ہے۔انکا کہنا ہے کہ فلمساز نے پیغمبر اسلامۖ کی زندگی پر فلم بنا کر اسلام کا مذاق اڑایا ہے ۔
علاوہ ازیں فلم کے اہم کرداروں میں غیرمسلم اداکاروں کو شامل کیا گیا ہے جو قابل مذمت ہے۔انھوں نے فتوی میں یہ بھی لکھا ہے کہ چونکہ فلمساز ماجد مجیدی اور موسیقار اے آر رحمان اسلام کی بے حرمتی کے مرتکب ہو ئے ہیں اس لئے انکا ایمان اور نکاح دونوں فسخ ہو چکے ہیںلہذا انھیں دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے لئے دوبارہ کلمہ پڑھنا اور نکاح کرنا چاہیے۔واضح رہے موسیقار اے آر رحمان نے فلم محمد ۖکی پس پردہ موسیقی ترتیب دی تھی۔علاوہ ازیں بار بار کوشش کے باوجود اے آر رحمان فتویٰ پر تبصرہ کرنے کے لئے دستیاب نہیں ہو سکے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…