ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

کترینہ کیف نے جیکی چن کے ساتھ فلم کرنے کی تردید کر دی

datetime 4  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) کچھ عرصہ قبل بالی ووڈ میں خبر گردش کررہی تھی کہ کترینہ کیف کو ہالی ووڈ اداکار جیکی چن کے ساتھ انٹرنیشنل فلم ”کنگ فو یوگا“ میں مرکزی کردار کے لیے سائن کرلیا گیاہے مگر اب کترینہ کیف نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جیکی چن کے ساتھ کسی فلم میں کام نہیں کررہی ہیں انھیں فلم ”کنگ فو یوگا“کی پیشکش ضرور ہوئی تھی اور اس پر بات چیت بھی ہوری تھی جو آگے نہیں بڑھی۔یہ بات انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔
32 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ممبئی میں رہنا میری ضرورت ہے اور میں یہاں فلموں میں کام کررہی ہوں اس لیے کسی دوسری فلم میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے 32سالہ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ کسی پروجیکٹ کا حصہ ہی نہیں ہیں تو اس کے متعلق بات نہیں کرنی چاہیے اس لیے میں اس سلسلہ میں کچھ نہیں بتاسکتی کہ میری جگہ ”کنگ فو یوگا“ میں کسے سائن کیا جائے گا اور کب اس کی شوٹنگ شروع ہوگی۔
دوسری طرف بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف کی سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ فلم ”کل کس نے دیکھا“ جس کا نام چند روز قبل تبدیل کرکے ”باربار دیکھو“ رکھ دیا گیا ہے کی شوٹنگ اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں کی جائے گی ایکسل انٹرٹینمٹ اور دھرما پروڈکشن کی اس مشترکہ فلم کی ہدایات نتیہ مہرا دے رہے ہیں جب کہ سدھارت ملہوترا ”جے“ اور کترینہ کیف ”دیا“ نامی لڑکی کا کردار نبھائیں گے۔
دریں اثنا کترینہ کیف جو بالی ووڈ میں عامر خان ، سلمان خان ،شاہ رخ خان کے علاوہ امیتابھ بچن اور جیکی شروف کے ساتھ بھی کام کرچکی ہیں کا کہنا ہے کہ انھیں بالی ووڈ کے اے کلاس اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے باوجود ہیروز کے مقابلے میں کم معاوضہ حاصل کرنے کا تجربہ ہوچکا ہے اور اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ پروڈیوسرز فلم کے بجٹ میں مرد اداکاروں کی نسبت ہیروئن کا معاوضہ کم رکھتے ہیں مگر اب بالی ووڈ میں جس طرح خواتین پر مبنی فلموں کے بننے کا رحجان بڑھ رہا ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ جلد ہی مرد اور خواتین اداکاروں کے درمیان معاوضے کی اس تقسیم میں کافی فرق آجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…