ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

طبی امدادی ادارے میڈیسن سان فرنٹیئرز کا ’فینٹم ‘کےخلاف کارروائی کا فیصلہ

datetime 29  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی) طبی امدادی ادارے میڈیسن سان فرنٹیئرز نے بالی ووڈ کی ریلیز ہونیوالی فلم ’فینٹم ‘کے پروڈیوسرز کےخلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا اطلاعات کے مطابق ایم ایس ایف ادارے کا کہنا ہے کہ فلم میں ان کے گروپ میں موجود لوگوں کی عکاسی بالکل غلط انداز میں کی گئی ہے جس سے مختلف علاقوں میں ان کے کام کرنےوالے افراد کو خطرہ ہوسکتا ہے۔فلم فینٹم ممبئی میں 2008 میں ہونےوالے دہشت گردی کے واقعہ پر بنائی گئی ہے۔ایم ایس ایف کا کہنا ہے کہ ہمارے تمام کلینکس میں اسلحہ رکھنا منع ہے۔ہمارے ادارے میں موجود ایک بھی کارکن نے اپنے پاس کبھی اسلحہ نہیں رکھا ہے جبکہ فلم میں ہمارے ادارے کو غلط انداز میں دکھایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلم کو بنانے میں ان سے کسی قسم کا مشورہ نہیں کیا گیا تھا۔ایم ایس ایف کا کہنا ہے کہ ہماری تنظیم طبی امداد کی فراہمی کا کام کرتی ہے اور اسے اس کے علاوہ کسی بھی دیگر طریقے سے پیش کیا جانا ہمارے عملے، مریضوں اور ایسے علاقوں میں کام کرنے کی صلاحیت کےلئے خطرہ بنے گا جہاں لوگوں کو کسی اور ذریعے سے طبی سہولیات میسر نہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…