ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بولی ووڈ کنگ اداکارہ کاجل کی صلاحیتوں کے متعرف

datetime 29  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو دہلی(نیوز ڈیسک)بولی ووڈ انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان معروف اداکارہ کاجل کی صلاحیتوں کے متعرف ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق اداکا ر شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ انھوں نے اداکارہ کے ساتھ جتنی بھی فلموں میں کام کیا ہے وہ سب کامیابی سے ہم کنار ہوئی ہیں۔انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ کاجل کی اداکاری میں ایک جادو ہے جب میں ان کے ساتھ کسی فلم کا کوئی منظر یا گانا فلم بند کراتا ہوں تو اس جادو کے سحرمیں کھو جاتا ہوں۔49سالہ اداکار نے حال میں اپنی نئی آنے والی فلم دیوالی کے لئے اداکارہ کے ساتھ ایک گانا عکس بند کرایا ہے۔اس گانے کی شوٹنگ کے بعد انھوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ’ کالی کالی آنکھیں‘ سے لیکر’ تیرے نیناں‘ تک وہ کاجل کی سحر انگیزی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔واضح رہے یہ معروف جوڑا 2010ئ میں کرن جوہر کی ڈرامہ فلم ’مائی نیم از خان‘ کے بعد اب روہت شیٹھی کی کامیڈی فلم ’دیوالی ‘ میں دوبارہ بڑی سکرین پر اپنی اداکاری کا جادو چلاتے دکھائی دے گا۔ خا ن نے اپنی ساتھی اداکارہ کے ساتھ ساتھ فلم کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔واضح رہے دیوالی کی دیگر کاسٹ میں ورون دھون،کیرتی سینن،بومن ایرانی،ونود کھنہ،سنجے مشرااور جونی لیور شامل ہیں۔دیوالی رواں برس 18دسمبر کو سینما?ں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…