جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

کترینہ کیف نے شادی کیلئے انوکھی شرط رکھ دی

datetime 28  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف نے شادی کیلئے انوکھی شرط رکھ دی-شادی کے حوالے سے ایک سوال کاانوکھا جواب دیکر کترینہ کیف نے سب کو خاموش کرا دیا- ان کاکہناتھاکہ نیشنل ایوارڈ جیتنے کے بعد ہی شادی کروں گی۔اپنی فلم”فینٹم“ کی تشہیر کے موقع پر سوالات کے جوابات میں کترینہ کیف کا کہناتھاکہ فی الحال ان کارنبیر کپور کیساتھ معاملات نمٹانے کا کوئی ارادہ نہیں ، ہمیں اپنے افق کو وسعت دینی چاہیے اور دیکھناچاہیے کہ ہم چیز کو دیکھ رہے ہیں ، میراخیال ہے کہ اس موقع پر ہم دونوں کا یہی خیال ہے۔ دیرینہ دوست سے ہونیوالی شادی سے متعلق سوال کے جواب میں کہاکہ میرے خیال میں اس کا بہترین جواب ہے ، میں ایک مرتبہ نیشنل ایوارڈ جیتنے کے بعد ہی شادی کروں گی ، حتیٰ کہ اگر میری کوئی فلم بھی یہ ایوارڈ جیت جاتی ہے تو تب بھی شادی کرلوں گی۔کترینہ کیف کاکہناتھاکہ انہیں لگتاہے کہ میڈیا نمائندوں پر بھی ایسے سوالات پوچھنے کیلئے دباو¿ ہے لیکن آپ کو نہیں پوچھنے چاہیں ، میں آپ کے پاس ایک اداکارہ کے طورپر موجود ہوں اور پیشہ وارانہ کام ہے۔اداکارہ کاکہناتھاکہ ہم اس دور میں ہیں جہاں ہم برابری کے ادائیگی کی بات کرتے ہیں ، میراخیال ہے کہ ہم صنفی مساوات لے آئیں ، ہم خاتون کا معاشرتی سٹیٹس دیکھتے ہوئے اس کا کام نظرانداز نہیں کرسکتے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…