بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

کاجول ہر گانے میں جادو جگادیتی ہے ‘شاہ رخ

datetime 28  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کی بہترین جوڑیوں کا ذکر ہو اور شاہ رخ و کاجول کا خیال ذہن میں نہ آئے ایسا ہو ہی نہیں سکتا جب ہی تو دنیا بھر میں پرستار دونوں اسٹارز کو طویل عرصے سے ساتھ دیکھنے کے منتظر تھے-”مائی نیم از خان“ کے 5 سال بعد یہ کامیاب جوڑی پھر ایک بار فلم ’دل والے‘ کے لیے اکھٹی ہوئی جس سے نہ صرف پرستار بلکہ وہ دونوں بھی بہت خوش ہیں۔شاہ رخ خان نے اپنے جذبات کے اظہار کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیا۔شاہ رخ کا کہنا تھا کہ ’کالی کالی آنکھیں‘ ہو، ’تیرے نینا‘ یا ’دل والے‘ کا گانا، کاجول ہر گانے میں جادو جگا دیتی ہیں۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ دونوں اس وقت آئس لینڈ میں اپنی فلم کے لیے ایک رومانوی گانے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی کوریوگرافر شاہ رخ خان کی بہترین دوست فرح خان ہیں۔یاد رہے کہ فرح خان‘ شاہ رخ اور کاجول کی کامیاب فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کے مقبول گانے ’رک جا او دل دیوانے‘ کی کوریوگرافر بھی تھیں۔فرح نے بھی اس گانے کی کوریوگرافی کے حوالے سے ٹوئٹر پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔اس گانے کی شوٹنگ کی ایک تصویر دونوں اداکاروں کے پرستار نے ٹوئٹر پر شئیر کی۔روہت شیٹھی کی ہدایت میں بننے والی فلم ’دل والے‘ کی کاسٹ میں شاہ رخ خان اور کاجول کے ہمراہ ورن دھون، کریتی سنن، جانی لیور اور بومن ایرانی شامل ہیں۔فلم ”دل والے“ 18 دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…