ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ایشوریا رائے کی وجہ سے فلم ’جذبہ‘ سائن کی، اداکار عرفان خان

datetime 27  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی وڈ(نیوز ڈیسک)ہالی اور بالی وڈ میں اپنی منفرد اداکاری سے نام و مقام بنانے والے اداکار عرفان خان ایکشن تھرلر فلم ’جذبہ‘ میں ایشوریا رائے کے ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں۔ گذشتہ روز فلم کے ٹریلر کی رونمائی کی تقریب میں ایک سوال کا جواب دیتے ہو ئے عرفان خان کا کہنا تھا کہ اس فلم کو سائن کر نے کی اہم وجہ صرف ایشوریا رائے ہیں، جن کے باعث وہ اس فلم میں کام کر نے کے لیے رضا مند ہو ئے۔ عرفان خان سے جب یہ پو چھا گیا کہ ایشوریا کی فلم میں موجودگی کے باعث انھیں کم اہمیت دی گئی ہوگی، تو عرفان کا کہنا تھا کہ انھیں اس کی کوئی پروا نہیں، کیو نکہ انھوں نے اس فلم میں کام ہی ایشوریا کی وجہ سے کیا ہے۔ واضح رہے کہ بالی وڈ ہدایت کار سنجے گپتا کی ڈائریکشن میں بننے والی اس ایکشن فلم جذبہ میں ایشوریا رائے مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، جبکہ عرفان خان کے علاوہ شبانہ اعظمی اور جیکی شروف بھی فلم میں اہم رول کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ ایکشن سے بھر پور بالی وڈ کی یہ فلم ساﺅتھ کوریا کی سال 2007میں ریلیز کی گئی فلم ’سیون ڈیز‘ کا ری میک ہے، جسے رواں سال 9اکتوبر کو عام نمائش کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…