ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بالی ووڈ اداکاراوں کے انوکھے شوق

datetime 27  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ حسینائیں پریانکا چوپڑہ اور کرینہ کپور ویسے تو ایک دوسرے کی مخالف سمجھی جا سکتی ہیں اور اکثر ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش بھی کرتی ہیں مگر ایک چیز میں دونوں کے خیالات ملتے ہیں اور وہ ہیں جوتوں کے بارے میں ان کا جنون۔یہ دونوں جوتوں کی دیوانی ہیں اور صرف پریانکا کے پاس80 سے زائد ڈیزائنرز شوز موجود ہیں، جبکہ کرینہ کے پاس یہ تعداد100سے بھی زیادہ ہے۔
بولی وڈ اسٹار جان ابراہم یوں تو لاکھوں دلوں کی دھڑکن ہیں مگر ان کے دل کو جوچیز بھاتی ہے وہ ہے موٹرسائیکل۔جی ہاں جان ابراہم موٹرسائیکلوں کے دیوانے ہیں خاص طور پرسپورٹس بائیکس ان کی دل پسند سواری ہے۔
بظاہر تو انوشکا شرما کو دیکھ کر لگتا ہے کہ انہیں زیادہ کھانا پسند نہیں ہوگا مگر یہ تاثر غلط ہے درحقیقت وہ وہ تو کھانوں کی دیوانی ہیں خاص طور پر دیہاتی کھانے ان کی پسندیدہ ترین خوراک ہے۔
انیل کپور کی باصلاحیت بیٹی سونم کپور اداکاری کی دنیا میں فی الحال اپنا نام بنانے کی جدوجہد کررہی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ بولی وڈ میں بھی انہیں اداکاری کی صلاحیت کی بجائے فیشن آئیکون کے طور پر زیادہ مانا جاتا ہے اور یہی ان کا سب سے پسندیدہ مشغلہ بھی ہے۔
ودیا بالن کا شوق ہے ساڑھی کے نت نئے ڈیزائن بولی وڈ میں متعارف کرانا، یقین نہیں آئے گا مگر ودیا کے پاس800ساڑھیاں الماریوں میں بھری پڑی ہیں اور وہ بھی انہیں کافی نہیں لگتیں۔
اداکارہ کنگنا راناوت کو ٹیٹوز کا جنون ہے اور ایک تو گردن پر ہی موجود ہے جس میں ایک فرشتہ اور ایک تلوار کو دکھایا گیا ہے، ان کے ٹخنے پر بھی ایک ٹیٹو موجود ہے جبکہ بپاشا باسو کا شوق گھڑیاں ہیں بلکہ اسے جنون قرار دیا جائے تو بھی غلط نہیں ہوگا۔ اس اداکارہ کو ڈیزائنر گھڑیوں کو جمع کرنے کا شوق ہے اور ان کا گھر لاتعداد گھڑیوں سے بھرا ہوا ہے۔
بولی وڈ اداکارہ کاجول کو اطالوی کھانوں کا شوق ہے۔ یہ اداکارہ پنیر سے بھرپور پاستا اور میکرونی وغیرہ کو بہت زیادہ پسند کرتی ہیں۔
بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان ٹی شرٹس اور نیلی جینز کے دیوانے ہیں۔ درحقیقت شاہ رخ خان کے پاس1500 سے بھی زیادہ جینز کی پینٹیں ہیں اور انہیں رسمی کی بجائے غیر رسمی ملبوسات میں زیادہ دلچسپی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ کنگ خان ٹیکنالوجی کے بھی شوقین ہیں اور انہیں نت نئی ڈیوائسز اور ویڈیو گیمز کا جنون ہے۔ان کے گھر منت کی ایک پوری منزل ہی وڈیو گیمز کے نام ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…