ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

پہلی بار وکیل کا کردار نبھارہی ہو ں ، ایشوریا

datetime 26  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کا کہنا ہے کہ دنیا انہیں سابق ملکہ حسن کی حیثیت سے جانتی ہیں لیکن ان کی خواہش ہے کہ وہ بھارتی اداکارہ کے طور پر پہچانی جائیں۔
ممبئی میں نئی آنے والی فلم جذبہ کے ٹریلر لاو¿نچنگ کی تقریب کے دوران پریس کانفرنس میں ایشوریا رائے کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی ملک سے باہرجاتی ہیں تو انہیں سابق ملکہ حسن یا ہالی ووڈ کی فلموں میں کام کے حوالے سے جانا جاتا ہے جس پر وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں لیکن وہ دنیا کی ایسی فلم انڈسٹری سے منسلک ہیں جہاں شہرت اور معاوضے کے علاوہ منافع بھی ملتا ہے۔ وہ قومی اداکارہ ہیں اور اسی حیثیت سے دنیا میں پہچان بنانا چاہتی ہیں۔
سابق ملکہ حسن کا کہنا تھا کہ فلم میں کام کے دوران وہ ہمیشہ بہت لطف اندوز ہوتی ہیں، وہ نہیں جانتی کہ کافی عرصے بعد بڑے پردے پرآنے پر نروس ہیں یا نہیں لیکن انہیں یقین ہے کہ انکا یہ نیا سفر اچھا ثابت ہوگا۔ جذبہ میں وہ پہلی بار وکیل کا کردار نبھارہی ہیں جس کے لیے انہوں نے بہت محنت کی ہے اور اس کے لئے انہوں نے عدالتوں میں ہونے والی کارروائیوں کو بھی خوب سمجھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…