جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

بالی ووڈ کے ہیرو پاکستانی اداکارفوادخان کے مداح نکلے

datetime 25  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا، جنھوں نے حال ہی میں فلم” برادرز” میں اکشے کمار کے بھائی کا کردار ادا کیا ہے، اب “کپور اینڈ سنز” میں فواد خان کے بھائی کے روپ میں نظر آئیں گے.ہندوستانی نیوز ویب سائٹ آئی بی این لائیو کے مطابق سدھارتھ ملہوترا نے “کپور اینڈ سنز” میں اپنے کردار کے حوالے سے بتایا کہ فلم میں وہ اور فواد خان مصنف کا کردار ادا کر رہے ہیں.دہلی سے تعلق رکھنے والے سدھارتھ ملہوترا، فواد خان کے ساتھ پہلی مرتبہ فلم کر رہے ہیں، انھوں نے فلم کی شوٹنگ کے دوران فواد کے ساتھ گزارے گئے وقت کے بارے میں بھی بتایا.”کونور میں فلم کی شوٹنگ کے دوران جب ہمارے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہوتا تھا تو میں اور فواد فلموں کے حوالے سے بہت ساری باتیں کرتے تھے، ہم نے کرکٹ بھی کھیلی، فواد خان کے ساتھ کام کرکے مجھے بہت مزا آیا.”سدھارتھ کے مطابق چونکہ فواد کا تعلق لاہور سے ہے اور دہلی اور لاہور ایک جیسے ہیں، تو ہم ثقافتی طور پر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں.بولی وڈ اداکار نے فواد خان کی جانب سے انھیں پاکستان آنے کی دعوت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جاکر یہ ملک دیکھنا واقعی بہت اچھا تجربہ ہوگا. “دیکھتے ہیں کہ وقت اس بات کی اجازت دیتا ہے یا نہیں لیکن مجھے اپنے آن اسکرین بھائی سے ملنے کے لیے وہاں جانے کی منصوبہ بندی ضرور کرنی چاہیے”.سدھارتھ اپنی فلم کی پاکستان میں ریلیز کے حوالے سے بھی کافی پرجوش ہیں. اس حوالے سے ان کا کہنا تھا، “کپور اینڈ سنز کو پاکستان میں بھی ریلیز ہونا چاہیے، یہ ایک اچھی فیملی کامیڈی اور ڈراما فلم ہے”.فلم “کپور اینڈ سنز” کی کاسٹ میں فواد خان، سدھارتھ ملہوترا، عالیہ بھٹ، رشی کپور، رتنا پھٹک شاہ اور رجت کپور شامل ہیں، دھرما پروڈکشن کی پیش کش اس فلم کی ہدایات شکن بترا نے دی ہیں



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…