اسلام آباد(نیوزڈیسک)بالی ووڈ کے اداکارسیف علی خان پاکستان کابھارت کے ہمسایہ ہونے سے خوش نہیں ہیں جبکہ پاکستان کے سنسنربورڈنے ان کی ایک فلم ایجنٹ وینودپرپاکستان میں نمائش کے لئے مستردکردیاتھااوراس کی پاکستان میں نمائش پرپابندی لگادی تھی ۔انہوں نے ایک بھارتی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بالی ووڈ کے فنکاران کی فلم ایجنٹ وننود کے پاکستان میں پابندی سے ناخوش ہیں جبکہ مجھے اس پرکوئی حیرانگی نہیں ہوئی کیونکہ اس فلم کامقدرہی یہی تھا۔انہوں نے کہاکہ مجھے پاکستان پرکوئی یقین نہیں کہ پاکستان نے کس پراسسرکے تحت میری فلم کونمائش سے روکاتھا۔انہوں نے کہاکہ مجھے پاکستان کے خلاف کوئی مسئلہ نہیں لیکن میں ایسی فلم بنانے کے حق میں بھی نہیں ہوں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اوربھارت کے تعلقات ہمیشہ کشیدہ رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اگردونوں ممالک کوایک دوسرے کی فلمیں پسند نہیں ہیں توان کوبندکردیں ۔جب سیف علی خان سے ان کی فلم فینٹم میں کوئی دیرہوئی ہے تواس کوریلیزکرنے پرعوام میںمنفی اثرات مرتب ہوئے لیکن انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں فینٹم کوٹھیک وقت پرریلیزکیاگیا۔