ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

سلمان سے خوف زدہ تھی، اداکارہ پریتی زنٹا

datetime 24  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے قبل وہ خوف زدہ تھیں.سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے پریتی کا کہنا تھا کہ “مجھے نہیں معلوم کیوں، لیکن وہ واحد اداکار جن کے ساتھ کام کرنے سے قبل میں خوف زدہ تھی، سلمان تھے “۔ 40 سالہ پریتی زنٹا اپنے 17 سالہ کیریئر میں دبنگ خان کے ساتھ 5 فلموں میں کام کرچکی ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ سلمان فطرتاً شرمیلے ہیں۔ انھوں نے لکھا: ” فلم ‘چوری چوری چپکے چپکے’ میں میرے ڈائیلاگز سن کر سلمان شرمندہ ہوجاتے تھے، وہ حقیقت میں بہت شرمیلے ہیں”۔
‘رانی کا تھپڑ، ماں کے تھپڑ سے بھی شدید تھا’
انھوں نے “چوری چوری چپکے چپکے” میں کام کرنے والی اپنی ساتھ اداکارہ رانی مکھرجی کو اپنی سب سے بہترین ساتھی اداکارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے درمیان بہترین کیمسٹری ہے۔ پریتی اور رانی نے “ہر دل جو پیار کرے گا، ویر زارا اور کبھی خوشی کبھی غم” میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ پریتی نے لکھا: “فلم ‘چور چوری چپکے چپکے’ میں رانی کا تھپڑ ان تمام تھپڑوں سے بھی شدید تھا جو پوری زندگی میں میری والدہ نے مجھے مارے، حقیقتاً میرا گال بالکل لٹک گیا تھا”۔
ایک اور تھپڑ!
1998 میں فلم “دل سے” سے ڈیبیو کرنے والی پریتی زنٹا نے اسی برس “سولجر”میں کام کیا اور سال کی بہترین ڈیبیو اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ بعد ازاں ” کیاکہنا” میں انھوں نے ایک نوجوان سنگل ماں کے کردار میں خود کو منوایا۔ پریتی نے ٹوئٹر پر اپنی یادوں کا پنڈورا بکس کھول کر رکھ دیا۔ فلم “کیا کہنا “میں ایک تھپڑ کا ذکر کرتے ہوئے پریتی نے لکھا: “میں نے فلم میں ایک وائس پرنسپل کو اتنی زور سے تھپڑ مارا کہ جب ڈائریکٹر نے بولا کٹ تو وہ (وائس پرنسپل) چلائے، اگرچہ یہ اوکے نہیں ہے لیکن پھر بھی اوکے”۔ پریتی زنٹا کو اب سنی دیول کے ساتھ فلم ” بھیا سپرہٹ” میں دیکھا جاسکے گا، جنھیں وہ اپنا بڑا بھائی تصور کرتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…