لاہور(آن لائن)معروف پاکستانی فلمی اداکارہ بابرہ شریف کے گھر سے چور 30 لاکھ مالیت کا ہیروں کا سیٹ لے اڑے،ادارہ نے ملزمان کیخلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کرالیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز معروف اداکارہ بابرہ شریف نے مقدمہ درج کرا دیا۔ بابرہ شریف نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی رہائش گاہ گلبرک علاقے میں ہے گزشتہ روزنوکرانی آسیہ اور ان کے ساتھی طارق نے میرے گھر سے ڈیمنڈ ہیروں کا سیٹ چوری کرکے غائب ہوگئے جس کی مالیت 30 لاکھ روپے ہے،انہوں نے مزید بتایا کہ نوکرانی اور ان کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کروا لیا ہے پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے چھوڑ دیا ہے جبکہ ہیروں کا سیٹ برآمد نہیں کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ پولیس بھی ملزمان کے ساتھ ملی ہوئی ہے اورمیری درخواست پر کوئی شنوائی نہیں کررہی ،انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے اور میرا ہیروں کاسیٹ برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔
بابرہ شریف کے گھر سے 30 لاکھ مالیت کا ہیروں کا سیٹ چوری،مقدمہ درج
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
نجی ٹی وی کی اینکر نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
صرف سرکاری ریٹ پر زمین کا معاوضہ مقرر نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین مبینہ اغواء ، زیادتی کیس کو لاہور پولیس دیکھےگی یا سی سی ڈی ؟ ڈی آئی جی آپریشنز نے...
-
سعودی عرب میں15ہزار 591 غیر قانونی تارکین گرفتار
-
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی شدید گرمی برقرار، متعدد علاقوں میں بارش کا امکان



















































