بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

سنز آف سردار“ کیلئے دیپکا کا کترینہ سے جوڑ پڑ گیا

datetime 24  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار اجے ویگن جو حال ہی میں اپنی فلم دریشام ریلیز کرچکے ہیں ان دنوں نئی فلم ”سنز آف سردار“ کی تیاریوں میں مصروف ہیں ان کی یہ فلم 2012 میں سینما گھروں کی زینت بنائی جانیوالی سن آف سردار کا سیکوئل ہے۔جس میں ان کے ساتھ سوناکشی سنہا نے مرکزی کردار نبھایا تھا جب کہ ”سنز آف سردار“ جو ہالی ووڈ کی2006 میں بنائی جانیوالی وار فلم 300 جیسی ہے کے لیے فلمساز اجے دیوگن کے ساتھ کترینہ کیف اور دیپکا پڈوکون میں سے کسی ایک کو سائن کرنا چاہتے ہیں۔اس سلسلہ میں بھارتی اخبار دکن کرانیکل نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اجے دیوگن ابھی فلم کی کاسٹ کے حوالے سے واضح بات نہیں کرناچاہتے کیونکہ دیپکا اور کترینہ دونوں ہی اس وقت بالی ووڈ کی بڑی ہیروئنز میں شمار ہوتی ہیں اور دونوں کے ان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور فلم جس کی ابھی پری پروڈکشن جاری ہے کے لیے ہیروئن کا اعلان کردیا گیا تو کسی ایک کے ساتھ تعلقات میں بگاڑ آسکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپکا پڈکون جوان دنوں پانی فلم باجی راو¿ مستانی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اس فلم کے لیے کترینہ سے زیادہ مضبوط امیدوار ہیں کیونکہ ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم پیکو ملبورن میں ہونیوالے انڈین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں کامیاب ترین فلم قرار دی گئی ہے اور اس میں ان کی پرفارمنس کو بھی سراہاگیا ہے۔جب کہ حال ہی میں قطرینہ کیف بھی دیپکا پڈوکون کی تعریف میں کہہ چکی ہیں کہ وہ ہر کردار کو بہتر طریقے سے نبھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور انھیں کسی بھی ہیرو کے ساتھ لیا جائے وہ فلم میں اپنا رنگ جمانا جانتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…