بالی وڈ(نیوز ڈٰیسک)بالی وڈ میں اپنی اداکاری اور ڈانس کی صلاحیتوں سے منفرد نام و مقام بنانے والی سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن اب گلوکارہ بھی بن گئی ہیں۔ ایشوریا اپنی آنے والی ایکشن سے بھر پور فلم ’جذبہ‘ کے لیے اپنی آواز میں ایک گانا ریکارڈ کروائیں گی۔ اس سے قبل مادھوری، شردھا کپور اور نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی اپنی فلموں کے لیے اپنی آواز میں گانے ریکارڈ کروائے ہیں۔ ایشوریا رائے فلم کے لیے گانا ریکارڈ کروانے سے قبل اس کی ریہرسل بھی کر رہی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اداکاری اور رقص کے بعد ایشوریا بطورِ پلے بیک سنگر اپنی آواز سے بھی مداحوں کو متاثر کرتی ہیں کہ نہیں۔ واضح رہے کہ ایکشن سے بھر پور اس فلم میں ایشوریا کے مدِ مقابل عرفان خان کو کاسٹ کیا گیا ہے، جوکہ ساوتھ کوریا کی سال 2007 میں ریلیز کی گئی فلم ’سیون ڈیز‘ کا ری میک ہے۔ ایشوریا اور عرفان خان کے علاوہ اس فلم کی مر کزی کاسٹ میں شبانہ اعظمی بھی نظر آئیں گی۔ ایکشن اور سسپنس سے بھرپور اس فلم کو رواں سال 9اکتوبر کو عام نمائش کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔
فلم ”جذبہ“کیلئے ایشوریا رائے اپنی آواز میں گانا ریکارڈ کروائیں گی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
محبوبہ کا سر کاٹ کر ملزم شادی کی تیاریوں میں مشغول ہو گیا
-
پاکستان سے جنگ کے دوران گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
-
دنیا کے امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری، ٹاپ 5 میں 3 عرب خاندان بھی شامل
-
فیض حمید نے 2 قیمتی گاڑیاں ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کو دیں
-
ڈی ایس پی کی بیوی اور بیٹی کے قتل کیس میں ایک اور نیا موڑ آگیا
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی حکومت نے ملازمین کی موجیں لگادیں،ایڈوانس پنشن جاری کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
سونے کی فی تو لہ قیمت میں حیرا ن کن کمی
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان















































