جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

بالی ووڈ میں ناکامی کے بعد پلوی شاردا نے ہالی ووڈ میں انٹری دیدی

datetime 22  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) رواں برس ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم ”ہوائی زادہ“ کی اداکارہ پلوی شاردا کو ہالی ووڈ فلم میں سائن کرلیا گیا۔ بھارتی اخبار ”ٹائمز آف انڈیا“ کے مطابق 27 سالہ اداکارہ گارتھ ڈیوس کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم ” لائن “ ( Lion ) میں اہلی ووڈ اداکارہ نکل کڈمین کے ساتھ کام کریں گی اور ان کا کردار فلم کے ہیرو دیو پٹیل کی دوست کا ہوگا۔مصنف ”سارو بیرلیز“ کے ناول ” اے لانگ وے ہوم“ پر بنائی جانیوالی فلم ایک ایسے لڑکے کے گرد گھومتی ہے جو بھارتی شہر کولکتہ کی گلیوں میں اپنے والدین سے بچھڑ جاتا ہے اور اسے ایک آسریلین خاندان اپنا لے پالک بیٹا بنا لیتا ہے۔ 25 سال کی عمر میں پہنچنے پر یہ لڑکا اپنے والدین کی تلاش شروع کردیتا ہے اور اس سلسلہ میں مشہور ویب سائٹ ”گوگل ارتھ“ کا سہارا لیتا ہے۔ اس دوران پلوی شاردا اس کی دوست بن جاتی ہے اور والدین کو تلاش کرنے میں اس کا ساتھ دیتی ہے۔پلوی شاردا نے ہالی ووڈ میںکام کرنے کے سوال پر کہا کہ ممبئی فلموں میں کام کی خواہش لے کر آئی تھی اور یہاں 2 بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے باوجود میرے پاس اس وقت بالی ووڈ کی کوئی فلم نہیں ہے اور نہ ہی کسی نے مجھے مزید کام کرنے کی کوئی پیشکش کی ہے جس سے میں بہت مایوس ہوگئی۔گزشتہ برس ہالی ووڈ سے فلم کی پیشکش ہوئی تو فوراً حامی بھر لی۔اب اپریل اور مئی میں ملبورن جہاں میںپیدا ہوئی ہوں میں فلم کے کچھ مناظر عکس بند کروادیے ہیں اس دوران مجھے نکول کڈمین اور فلم کی دوسری کاسٹ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ ان دنوں مکمل طور پر آرام کررہی ہوں اور جونہی فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع ہوگی میں پھر سے مصروف ہوجاو¿ں گی۔ ایک سوال کے جواب میں 27سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اسی برس آسٹریلین کرکٹر بریٹ لی کی بالی ووڈ میں پہلی فلم ”ان انڈین“ میں خصوصی کردار میں نظراوں گی۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…