بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

غیرمعیاری فلموں کے باعث انڈسٹری سے دوری اختیارکی،ریشم

datetime 22  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) فلم اسٹارریشم نے کہا ہے کہ اپنے چاہنے والوں کی فرمائش کوپورا کرنے کے لیے 9 برس بعد فلم ”سورانگی“ میں کام کیا۔ نشہ کرنیوالے نوجوانوں کی زندگی پربنائی جانیوالی اس فلم کو 28اگست کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔غیرمعیاری فلموں کی وجہ سے فلم انڈسٹری سے دوری اختیارکی۔ ان خیالات کااظہار ریشم نے گزشتہ روزلاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پران کے ہمراہ فلم میں اہم کردارنبھانے والے اداکارنوید اکبر، پروڈیوسر ومصنف مظہرعباس اور ڈائریکٹرفداحسین موجود تھے۔انھوں نے کہا کہ ’سورانگی‘ کی تمام ترعکسبندی میانوالی میں کی گئی ہے۔ اس موقع پرفلم کی کاسٹ میں شامل سینئر اداکارایوب کھوسہ، وسیم منظور، حمزہ مشتاق اورشاہ زیب سمیت دیگرنے اپنے سین عکسبند کروائے۔یہ فلم معمول کی کمرشل فلموں کی طرح نہیں ہے۔ ریشم نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں آج کے دورمیں فلمیں بنانے والے بڑی جرآت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری دوبارہ سے بن رہی ہے۔ جہاں تک میرے کام کرنے کی بات ہے توجب بھی کوئی اچھا کردار آفرہوگا تومیں ضرور کام کرونگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…