کراچی (نیوز ڈیسک)ملک بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ نے والی پروڈیوسر اور ہدایتکا ر وجاہت رو¿ف کی فلم کراچی سے لاہور کو یو اے ای کی ریاستوں کے 12 سے زائد سینما گھروں میں عام نمائش کے لئے پیش کردیا گیا۔ مذکورہ فلم گزشتہ روز پیش کی گئی تو پاکستانیوں سمیت بھارتیوں کی بڑی تعداد فلم دیکھنے کے لئے سینما گھر وں میں پہنچ گئی ،پاکستان میں فلم نے اب تک ریکارڈ بزنس کیا ہے۔ فلم مڈل ایسٹ کی ریاستوں کویت ، شارجہ ،د بئی، ابوظہبی ،مسقط ،بحرین و دیگر میں بیک وقت ریلیز کی گئی۔ فلم کے قابل ذکر فنکاروں میں جاوید شیخ، عائشہ عمر، یاسر حسین، شہزاد شیخ، احمد، منتہا مقصود، اشیتا محبوب اور دیگر ٹی وی فنکار شامل ہیں۔واضح رہے کہ مذکورہ فلم گزشتہ روز ہالی ووڈ میں بھی ریلیز کی جاچکی ہے جبکہ بھارت اور دیگر ممالک میں اس کی ریلیز کی تیاریاں جاری ہیں۔ فلم انڈسٹری کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹی وی فنکاروں نے بیرون ممالک میں پاکستانی فلموں کی ریلیز کا سلسلہ شروع کرکے ایک نئی مارکیٹ تلاش کرلی ہے اس سے نہ صرف زرمبادلہ آئے گا بلکہ فلم انڈسٹری کو بھی استحکام ملے گا۔