ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

فلم ”کراچی سے لاہور“ کا ہالی ووڈ میں پریمیئر

datetime 19  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستانی فلم ”کراچی سے لاہور“ کا ہالی ووڈ میں شاندار پریمیئرمنعقد ہوا۔جس میں فلم کی کاسٹ شہزاد شیخ، عائشہ عمر، احمد علی، یاسر حسین، ایشیتہ سید، عاشر وجاہت اور ہدایت کار وجاہت روف کے ساتھ دیگر فنکاروں ماریہ واسطی، شازیہ وجاہت و دیگر نے شرکت کی۔ان سب کا جوش اور خوشی قابل دیدنی تھا۔ فلم میں سیم کا کردار نبھانے والے اداکار احمد علی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ میری امریکا جانے کی خواہش ایسے پوری ہوگی کہ میری فلم”کراچی سے لاہور“ کا پریمئیر ہالی ووڈ میں منعقد ہوگا، میں اتنا خوش ہوں کہ بیان بھی نہیں کرسکتا۔یاد رہے کہ کراچی سے لاہور 31 جولائی کو ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی اور اب تک اچھا کاروبار کررہی ہے، اس فلم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ پہلی پاکستانی فلم ہے جس کا پریمئیر ہالی ووڈ میں منعقد ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…