جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

عاطف اسلم کی بھارتی کمیونٹی شومیں پرفارمنس،تارکین وطن کا شدید احتجاج

datetime 18  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوےت سٹی(نیوزڈیسک) بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم انڈین کمیونٹی کی جانب سے 21اگست کوےت میں ہونے والے شومیں پرفارم کرنے کے فیصلہ پر کوےت میں پاکستانی کمیونٹی نے شدید ردعمل کااظہارکیاہے عاطف اسلم ایسے وقت میں انڈین کمیونٹی کے شو میں پرفارم کرنے آرہے ہیں جبکہ بھارت پاکستان کی سرحدوں پر گولہ باری کرکے پاکستانیوں کو شہید کررہاہے ۔ذرائع کے مطابق عاطف اسلم سے رابطہ کیاگےا کہ اگر آپ اپنا شو پاکستان کے نام کردیں اور شو پاکستانیوں اورپاکستان کے نام کردیں تواس شو کامیاب بنانے کے لئے مدد کرنے کو تےارہیں لیکن عاطف اسلم نے 40ہزارڈالرمعاوضہ طلب کیاہے جس پر رابطہ کار خاموش ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق اس سے قبل گذشتہ سال معروف پاکستانی کامیڈین عمر شریف کوےت انڈین پروگرام کے لئے آئے تو انہوں نے بھی پاکستانیوں سے 5ہزاردینار(15ہزارڈالر) لئے تھے اس کے علاوہ اپنے ہسپتال کے لئے پاکستانیوں سے ڈونیشن بھی لیاتھا ۔کوےت مقیم پاکستانیوںنے کہاہے کہ عاطف اسلم مقبول ترین گلوکارہیں لیکن حب الوطنی کا بھی تقاضاہوتاہے اگر چہ کوےت میں پاکستانیوں کے ویزوں پر پابندی عائد ہے لیکن پاکستانی فنکاروں کے پاس ڈونیشن پاسپورٹ ہوتے ہیں جس پر وہ کوےت اوردیگر ممالک کا سفرکرتے ہیں ان کو پاکستانیوں کے جذبات کا خیال رکھنا چاہئے ۔ذرائع کے مطابق انڈین پروگرام میں بعض پاکستانی دیوانہ وار انڈین پروگرامرز کے ارد گرد طواف کرتے ہیں ان کو پروگرام کا کارڈ نصیب ہوجائے جسے وہ فن لاحدود قراردےتے ہیں جبکہ انڈین اس لاحدود کے برعکس ہیں وہ اپنے پروگراموں میں پاکستانی گےت غزل بھی نہیں پڑھنے دےتے ۔یادرہے کوےت میں گذشتہ کئی سالوں سے کوےت میں پاکستانی فنکار ویزے بندہونے کی وجہ سے کوئی پروگرام نہیں کرسکے جبکہ انڈین پرموٹرز اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستانی فنکاروں کو اپنے پروگرام میں بلاکر پاکستانیوں کے زخموں پر نمک چھڑکتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…