پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

منفرد کہانیاں موجودہ وقت کی اشد ضرورت ہے، سارہ لورین

datetime 18  اگست‬‮  2015 |

لاہور(نیوز ڈیسک) معروف اداکارہ وماڈل سارہ لورین نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کے معیار، کہانی اورمیوزک میں دکھائی دینے والی تبدیلی سے انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی آسان ہوجائے گی۔نوجوان فلم میکرز نے ثابت کردیا ہے کہ منفرد کہانیاں اورجدید ٹیکنالوجی موجودہ وقت کی اشد ضرورت ہے۔ اس کے بغیرفلم بینوںکو سینماگھروںتک لانا ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہارسارہ لورین نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ عیدالفطرکے موقع پربالی ووڈاسٹارسلمان خان کی فلم ”بجرنگی بھائی جان“ کی نمائش کے باوجود پاکستانی فلموں کودیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد نے سینما گھروں کا رخ کیا۔ ایک طرف توفلم کے معیار کو پسند کیا گیا تودوسری جانب فنکاروں کے کام اور میوزک کوبھی سراہا گیا، جوبہت خوش آئند بات ہے۔ یہی وہ راستہ ہے جس پر چلتے ہوئے پاکستان فلم انڈسٹری تیزی کے ساتھ انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی حاصل کرسکتی ہے۔ اس طرح سے جہاں ہم اپنے بہتر کام سے پاکستان کا سافٹ امیج دنیا تک پہنچا سکتے ہیں، وہیں پاکستان کے خوبصورت کلچر سے بھی دوسروںکومتاثر کرسکیں گے۔انھوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں بننے والی فلموں کی کامیابی میں جہاں میوزک نے اہم کردارادا کیاہے، وہیں ان کے کلچرکی وجہ سے بھی دوسرے ممالک میں ان کو ایک بہترکاروباری مارکیٹ ملی تھی۔ اس وقت بالی ووڈ میں مغربی دنیاکی ڈیمانڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے فلمیں بنائی جارہی ہیں، جس پرانہیں خاصی تنقید کا بھی سامنا رہتاہے۔ لیکن دوسری جانب پاکستان میں جب سے نوجوان فلم میکرز نے اپنا کام متعارف کروانا شروع کیا ہے، تب سے لوگ اپنی فیملیز کے ہمراہ سینما آنے لگے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سارہ لورین نے کہا کہ بالی ووڈ میں کچھ نئے پروجیکٹ سائن کیے ہیں لیکن مجھے جب بھی پاکستان سے کوئی اچھاپروجیکٹ آفرکیا جائے گاتومیں ضرور کام کرونگی۔ پاکستان نے مجھے نام اورپہچان دی ہے اورآج جب میں بالی وڈ میں کام کررہی ہوں تومیرا پہلا تعارف پاکستان سے ہی ہوتا ہے ، جس پرمجھے فخر بھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…