لاہور (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ فلم ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی موٹر سائیکل سے گر کے زخمی ہوگئے ہیں۔ ان کے جبڑے میں فریکچر ہوا ہے۔ یہ حادثہ رات کے تین بجے اس وقت پیش آیا جب شوٹنگ میں مصروف ہیرانی کو موٹر سائیکل کی سواری کا شوق آیا اور وہ اپنے دوست کی نئی موٹر سائیکل پر کرتب دکھانے لگے تاہم اسی دوران گر پڑے۔ حادثے کے فوری بعد ان کے کانوں سے خون بہنا شروع ہوگیا تھا جس پر انہیں برین ہیمرج ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا اور فوری طور پر بیندرا کے لیلاوتی ہسپتال منتقل کیا گیا۔راج کمار کی دیکھ بھال پر معمور ڈاکٹر جلیل پارکر کا کہنا ہے کہ برین ہیمر کا کوئی خطرہ موجود نہیں ہے۔ ان کی تھوڑی سڑک سے ٹکرائی سے جس سے جبڑے میں فریکچر آیا۔ یہ معمولی نوعیت کا ہے اور امید ہے کہ انہیں سرجری کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ راج کمار ہیرانی منابھائی ایم بی بی ایس اور تھری ایڈیٹس جیسی فلموں کے ڈائریکٹر ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف
-
عام تعطیل کا اعلان















































