ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

مہیش بھٹ پروین بابی کو بھلا نہ پائے

datetime 9  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ میں خاص طرز کی رومانوی اور محبت کی تکون کے گرد گھومنے والی فلمیں بنانے کیلئے مشہورڈائریکٹر مہیش بھٹ کی اپنی زندگی بھی ایسے ہی تکونی محبت کی حامل رہی جس میں ایک طرف محبت کی نرمی و گرمی بھی تھی تو دوسری طرف جدائی وبیوفائی کا دکھ بھی۔ مہیش بھٹ آج بھی اس محبت کے تکون کے سحر سے باہر نہیںآسکے ہیں، اس کا اعتراف انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کیا۔ مہیش بھٹ کی زندگی کی اس تکونی محبت کا ایک کونا ماضی کی نامور ہیروئن پروین بابی تھیں۔
مقامی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے فلم ڈائریکٹر اور اداکارہ پوجا بھٹ کے والد مہیش بھٹ نے بتایا کہ ان کی فلموں کی کہانیاں عموماً محبت کی تکون کے گرد گھومتی ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے اپنی اصل زندگی میں بھی ایسی ہی بہت سی محبتیں دیکھی ہیں۔ مہیش بھٹ کی والدہ کو مہیش بھٹ کے والد سے محبت ہوئی تھی اور اس محبت کی تکون کا تیسرا کونا مہیش بھٹ کے والد کی قانونی بیوی تھیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اس تعلق کے جذباتی اثرات کو انہوں نے اس دور میں محسوس کیا جب وہ صرف جھولے میں تھے۔ اس کے بعد وہ خود بھی ایک ایسے ہی تعلق کا حصہ بنے جہاں وہ اپنے والد والا کردار نبھارہے تھے اور ان کی والدہ والے کردار میں اداکارہ پروین بابی موجود تھیں۔ مہیش بھٹ کہتے ہیں کہ پروین بہت زیادہ اکیلی تھی۔ اس نے انہیں انکی والدہ کی یاد دلائی جو کہ ان ہی کی طرح اس تعلق میں تنہا تھیں۔ مہیش بھٹ اس تعلق کی پرچھائیں سے آج بھی آزاد نہیں ہوسکے ہیں اور اس کی عکاس ان کی زیر نگرانی بننے والی فلمیں ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…