ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

رابرٹ ڈاﺅنی دنیا، امیتابھ بالی ووڈ کے مہنگے ترین اداکار

datetime 5  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک)ہالی وڈ اداکار رابرٹ ڈاﺅنی، امریکی جریدے فوربز کی امیرترین اداکاروں کی فہرست میں مسلسل تیسرے برس بھی پہلے نمبر پر آئے ہیں۔ یہ فہرست رواں برس کے دوران سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کے اعتبار سے مرتب کی گئی ہے۔ فہرست میں بالی ووڈ کے امیتابھ بچن اور سلمان خان بھی ٹاپ ٹین اداکاروں میں شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے فوربز نے گزشتہ برس سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں آئرن مین سے شہرت پانے والے رابرٹ ڈاﺅنی کامیاب ترین اداکار رہے، جنہوں نے کل آٹھ کروڑ ڈالر کمائے۔ اس کمائی میں ان کی فلم اوینجرز کا کردار اہم رہا۔ ایکشن فلموں کے ہیرو اداکار جیکی چین اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ گذشتہ سال ان کی کمائی پانچ کروڑ رہی۔ وین ڈیزل چار کروڑ 70 لاکھ کے ساتھ تیسرے، بریڈلے کوپر چار کروڑ 15 لاکھ کے ساتھ چوتھے، ایڈم سینڈلر چار کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ ٹام کروز چار کروڑڈالر کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہے۔فوربز کی تازہ فہرست میں بالی وڈ کے سٹار امیتابھ بچن اور سلمان خان ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں۔ ان دونوں کی کمائی تین کروڑ 35 لاکھ پر برابر رہی۔ اکشے کمار نویں نمبر پر ہیں جن کی گذشتہ سال کی کمائی کا تخمینہ تین کروڑ 25 لاکھ لگایا گیا ہے۔ شاہ رخ خان 18 ویں اور رنبیر کپور 30 ویں نمبر پر ہیں اور ان کی کمائی بالترتیب دو کروڑ 60 لاکھ اور ڈیڑھ کروڑ رہی۔یہ پہلا موقع ہے کہ جب اس فہرست میں ہالی وڈ کے باہر کے اداکاروں کو شامل کیا گیا ہے اور پہلی بار میں ہی بالی وڈ کے تین سٹارز نے اپنی جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔فوربز 1999 سے اس قسم کی فہرست جاری کر رہا ہے، لیکن اس کا کہنا ہے کہ اس بار اس نے امریکی معیار کی بجائے صحیح معنوں میں عالمی پیمانے کو سامنے رکھتے ہوئے یہ فہرست تیار کی ہے اور یہ فلمی دنیا کی زیادہ درست تصویر کشی ہے۔اس فہرست میں 34 ایسے سٹارز کا ذکر ہے جنھوں گزشتہ ایک برس کے دوران 94 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر کی کمائی کی ہے۔دلچسپ امر یہ ہے کہ سلمان خان، بگ بی جیسے اداکاروں کی بدولت لیونارڈو ڈی کیپریو ، جانی ڈیپ اور ڈیوائن جانسن جیسے اداکار ٹاپ ٹین کی فہرست سے خارج ہوگئے ہیں۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…