جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

پاکستانی کرکٹر نے دل توڑ دیالیکن بھارتی کھلاڑی خودہی میدان میں آگیا، متھیرا کا انکشاف

datetime 5  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آن لائن)اپنی بے باکی کی وجہ سے شہرت یافتہ پاکستانی ادکارہ متھیرا کا پاکستانی کھلاڑی نے دل توڑ دیالیکن بھارتی کھلاڑی نے موقع دیکھتے ہوئے خود ہی بلالیا اور کہاکہ وہ بھی کرکٹر ہے ، آپ آجائیے ، اس کا انکشاف خود متھیرا نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔متھیرا کاکہناتھاکہ’ وہ ہیروپسند نہیں کرتیں ، ایکٹرز بہت کمینے ہوتے ہیں ، تمام نہیں لیکن ان میں سے کچھ بہت موڈی ہوتے ہیں ، بعض اوقات نہایت برے طریقے سے پیش آتے ہیں ، ایساہی سلوک ان کیساتھ ایک پاکستانی کرکٹر نے کیا لیکن وہ نام نہیں لیں گی۔متھیرا کاکہناتھاکہ بھارتی ٹیم بھی پاکستانی ٹیم کیساتھ تھی ، وہ ایک ڈنر پرہوٹل میں آئے اور دیکھتے ہی میں نے اپنی ٹوپی اٹھائی اور کھلاڑیوں کی طرف بھاگ گئی ، میں بھی کھیل کی شوقین ہوں اور کھلاڑیوں سے کہاکہ پاکستانی ٹیم میں سے کوئی میری ٹوپی پر دستخط کردیے تو ان میں سے ایک نے کہاکہ کیاہمیں شرم نہیں آتی ، ہم بے وقوف نہیں ہیں تو میں نے کہاکہ آپ کی مہربانی ، ہمیں اندازہ ہے اور آپ یہ مجھے واپس کردیں ، اس پاکستانی کرکٹر نے کیپ مجھے واپس دی اور کھانا کھانا شروع کردیا جس پر میرادل چلانے کو کررہاتھا لیکن اسی دوران ایک بھارتی کھلاڑی نے مجھے بلایا اور کہاکہ ہم بھی کرکٹر ہیں ، یہاں آئیں اور میری ٹوپی پر دستخط کیے ، دستخط کرنیوالے بھارتی کھلاڑی دھونی تھے اور میں ٹوپی لہراتے ہوئے چلی گئی‘۔متھیرا نے بتایاکہ دوسری مرتبہ ایئرپورٹ پر دھونی سے ملاقات ہوئی ، وہ امیگریشن کے مسائل میں پھنسی ہوئی تھیں لیکن دھونی کی ان کی مدد کی۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…