ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

ہیری آنند نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا

datetime 5  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) بھارت کے معروف میوزک ارینجر اور گلوکار ہیری آنند نے پاکستان آنے کی خواہش کااظہارکردیا ہے۔بھارتی گلوکار کا کہنا تھا کہ والد اردو پڑھتے اوربولتے بھی ہیں، اگرموقع ملا توان کے ہمراہ ہی اپنے نئے جنم کے لیے لاہوریاتراکرونگا۔ ان خیالات کااظہار ہیری آنند نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے بہت سے گلوکاروں اورفنکاروں سے اکثر بیرون ممالک ملاقات ہوتی رہتی ہے لیکن خاص طورپرپاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکاراستاد راحت فتح علی خاں اورجاویدبشیر کے ساتھ کام کرنے کے بعد مجھ میں پاکستان آنے کی خواہش بڑھنے لگی ہے۔ اس لیے میں نے اپنے کچھ قریبی دوستوں سے باقاعدہ دعوت نامہ بھیجنے کے لیے بھی کہا ہے۔حالانکہ رواں سال اورآئندہ برس بھی میرے پاس کچھ ایسے پروجیکٹس ہیں جن پر کام ہوتا رہے گا لیکن میری پوری کوشش رہے گی کہ میں اپنے والد کے ساتھ پاکستان ضرورآو¿ں۔ خاص طورپرلاہورآنا چاہتا ہوں تاکہ میرا جنم ہوسکے۔مجھے لاہور کے لذیزپکوان کھانے ہیں اورشاپنگ کرنے کے ساتھ ساتھ تاریخی عمارتوں اوردیگرعلاقوں کی سیربھی کرنی ہے۔ میں نے لاہوراوریہاں کے لوگوں کے بارے میں بہت کچھ سن رکھا ہے مگراب ان سے ملنے کوبہت زیادہ دل چاہتا ہے۔ مجھے امید ہے کہ جب میں لاہورپہنچوں گا تولاہور والے اپنی روایت کوبرقراررکھیں گے



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…