ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

میرے سابق بوائے فرینڈز اب بھی مجھ سے محبت کرتے ہیں: نرگس فخری

datetime 4  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ اور ماڈل نرگس فخری کا کہنا ہے کہ ان کے سابق بوائے فرینڈز اب بھی ان سے محبت کرتے ہیں، یہ دعویٰ انہوں نے کرن جوہر کے پروگرام کافی ود کرن میں کیا۔ نرگس فخری نے امریکا میں ماڈلنگ کیریئر شروع کیا جس کے بعد وہ بھارت منتقل ہو گئیں تا کہ بالی ووڈ میں جگہ بنا سکیں۔ بالی ووڈ میں وہ اب تک تین فلموں میں ہی کام کر پائی ہیں لیکن اپنی پرکشش شخصیت کی وجہ سے خاصی مقبول ہیں۔ ان دنوں وہ ہالی ووڈ فلم سپائی میں کام کر رہی ہیں۔نرگس فخری کرن جوہر کے پروگرام کی مہمان بنیں، ان کےساتھ فلم سلم ڈاگ ملینیئر سے ہالی ووڈ کا حصہ بننے والی فریدہ پنٹو بھی شامل تھیں۔ نرگس فخری نے کہا کہ انہیں اپنی ذات میں حس مزاح سب سے پسند ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاید یہ ان کی حس مزاح ہی ہے کہ ان کے سابق بوائے فرینڈز اب بھی ان سے محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دل میں کسی کے لئے نفرت نہیں رکھتیں۔بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کے حوالے سے نرگس فخری نے کہا کہ نمبر ون ہیروئن بننا کبھی ان کا مقصد نہیں رہا۔ وہ سال میں ایک آدھ فلم میں ہی کام کرنا چاہتی ہیں اور اگر یہ فلم بھی ہٹ نہیں ہوتی تو انہیں افسوس نہیں ہو گا۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…