پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

کپور خاندان میں کرینہ سب سے زیادہ پسند ہے‘ کترینہ

datetime 4  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور کرینہ کپور کو پروفیشنل کیریئر میں ایک دوسرے کا سب سے بڑا حریف مانا جاتا ہے تاہم حقیقی زندگی میں دونوں ایک دوسرے سے کافی قریب ہیں۔ اس بات کا انکشاف خود کترینہ کیف نے ایک انٹرویو کے دوران کیا جب انہوں نے اعتراف کیا کہ پورے کپور خاندان میں انہیں کرینہ سب سے زیادہ پسند ہیں۔ کترینہ کیف کرینہ کپور کے کزن رنبیر کپور کی گرل فرینڈ ہیں۔ رنبیر کپور رشی کپور کے بیٹے ہیں جب کہ کرینہ رشی کے بڑے بھائی رندھیر کپور کی بیٹی ہیں۔ رنبیر اور کترینہ اگرچہ شادی شدہ نہیں تاہم دونوں ایک ساتھ رہتے ہیں، امکان یہی ہے کہ جلد ہی دونوں شادی کے بندھن میں بھی بندھ جائیں گے۔ کرینہ کپور تو ایک سال قبل ہی کترینہ کو بھابھی قرار دے چکی ہیں، کرن جوہر کے پروگرام میں انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ وہ کترینہ کو اپنی بھابھی کے روپ میں دیکھنا چاہتی ہیں۔ اب کترینہ نے بھی ان کے حوالے سے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کپور خاندان میں ان کی کس سے زیادہ دوستی ہے تو انہوں نے کرینہ کا نام لیا۔ کترینہ نے کہا کہ انہیں اور کرینہ کو عام طور پر ایک دوسرے کا حریف قرار دیا جاتا ہے لیکن وہ ایک دوسرے کی اچھی دوست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں وہ کرینہ کو ہی اپنی اچھی دوست بھی قرار دی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…