ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ رنبیر کپور زبردست اداکار ہے اور اسے اپنی فلمی کیریئر کے حوالے سے کسی مشورے کی ضرورت نہیں ہے۔ رنبیر کپور کی فلم بومبے ویلوٹ بری طرح ناکام ہوئی ہے، اس فلم کی کامیابی کے حوالے سے بہت امیدیں باندھی گئی تھیں لیکن فلم شائقین کو پسند نہ آ سکی۔ رنبیر کپور اس ناکامی کے بعد خاصے پریشان ہیں۔ ایک تقریب کے دوران جب شاہ رخ خان سے اس حوالے سے پوچھا گیا کہ وہ رنبیر کپور کو کیا مشورہ دینا چاہیں گے تو انہوں نے کہا کہ رنبیر کو کسی مشورے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ رنبیرکپور شاندار اداکار ہے اور بہترین اداکار کی بے شک جتنی فلمیں ناکام ہو جائیں، اسے کامیابی ضرور ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں رنبیر کو کوئی مشورہ نہیں دے سکتا، وہ اس خاندان سے تعلق رکھتا ہے جس نے بالی ووڈ میں فلمیں بنانے کا آغاز کیا، اگر اسے مشورہ درکار ہوا تو وہ اپنی فیملی میں بہت سے لوگوں کی طرف دیکھ سکتاہے
رنبیر کپور کو کسی مشورے کی ضرورت نہیں ، کینگ خان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
مشہور بھارتی اداکارہ ٹریفک کے المناک حادثے میں چل بسیں
-
سونا مزید سستا ہو گیا
-
گھریلو صارفین کیلئے گیس فراہمی کے شیڈول کا اعلان
-
ایران نے اسرائیل پرداغے جانے والے میزائلوں پر تھینک یو پیپلز آف پاکستان لکھ دیا
-
گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں حیران کن اضافہ
-
یوٹیوبر ذوالقرنین سکندر اور رجب بٹ کے درمیان جاری تنازع نے نیا رخ اختیار کرلیا
-
ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ۔۔۔اوگرا کا مؤقف بھی آ گیا
-
شاپنگ مالز اور مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند ! تاجر برادری کا بڑا اعلان
-
عوام کو سستے پیٹرول کی فراہمی ! حکومت کا 24 ہزار فونز خریدنے کا اعلان
-
وزیراعظم شہباز شریف کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں بارے بڑا اعلان
-
محلے دار نے بھتیجے کے گھر آئی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا
-
فلور ملوں نے آٹے کے 20کلو تھیلے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کر دیا



















































