منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

مائیکل جیکسن کی رہائشگاہ ’نیور لینڈ‘ کو نیلامی کیلئے پیش کر دیا گیا

datetime 30  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) آنجہانی امریکی گلوکار مائیکل جیکسن کی رہائش گاہ ’نیور لینڈ‘ کو نیلامی کے لئے پیش کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 2800 ایکٹر پر محیط اس گھر کی نیلامی سوتھبیز اور ہلٹن اینڈ لے لینڈ مشرکہ طور پر کریں گے۔ 2009ء میں مائیکل جیکسن کے انتقال کے بعد یہاں بہت سی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اب اس جگہ کو سکامور ویلی رینچ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ 1987ءمیں مائیکل جیکسن نے ’نیور لینڈ‘ کو بچوں کے لئے ایک تفریح گاہ بنانے کے عزم کے ساتھ ایک کروڑ 96 لاکھ ڈالرز میں خریدا تھا۔ تاہم وہ اس کی قیمت چکانے میں مشکلات کا شکار رہے۔ بعد ازاں ایک سرمایہ کار کمپنی نے اسے نیلامی سے بچانے میں کردار ادا کیا تھا۔ 2006ء کے بعد اس کے دروازے عوام کے لئے بند ہو گئے تھے کیونکہ وہ اپنے ملازمین کو تنخواہ دینے یا اس کی دیکھ بھال کرنے میں ناکام رہے تھے۔ اس گھر میں کبھی ایک چڑیا گھر، تفریحی پارک ہوتا تھا لیکن پھولوں کی بنی گھڑی اور ریل کی پٹری اب بھی موجود ہے۔ خیال رہے کہ نیور لینڈ کا نام پیٹرپین کی کہانی کے ایک جزیرے سے منسوب تھا جہاں بچے ہمیشہ بچے ہی رہتے ہیں



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…