ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

با لی ووڈمیں کیو ں آئیں اور کیا چا ہتی ہوں کنگنا نے سب بتا دیا

datetime 28  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)کنگنا رناوت کا شمار بالی ووڈ کی سب سے زیادہ باصلاحیت اداکاراﺅں میں کیا جارہا ہے اور وہ بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک اچھے دور سے گزررہی ہیں۔گزشتہ برس ریلیز ہونے والی ان کی فلم ”کوئین کی کامیابی نے انھیں بالی ووڈ کی ملکہ بنادیا جب کہ چند روز قبل سینما گھروں کی زینت بنائی جانیوالی نئی فلم ”تنوویڈز منو ریٹرنز“ میں بھی ان کی پرفارمنس کو سراہا جارہا ہے اور یہ فلم بھی سو کروڑ کے کلب میں شامل ہوچکی ہے۔
گزشتہ روز بھارت کے بڑے اشاعتی ادارے نے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ سے ان سے شادی کے متعلق پوچھا توکنگنا نے انتہائی پیشہ وارانہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ 28 سال کا ہوجانے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ شادی کرلو اور بچے پیدا کرو۔ شادی ایک انتہائی مشکل کام ہے میں گزشتہ 10 برس سے مسلسل بہت زیادہ محنت کررہی ہوں اس لیے میرے پاس ایسے رشتوں کو نبھانے کے لیے وقت نہیں ہے۔
میں اس وقت اسے دور سے گزررہی ہوں جس میں اپنی پوزیشن کو مذید بہتر بنا کر اپنا مستقبل مزید روشن رکھ سکتی ہوں اور میں اس موقع کو ضائع نہیں کرنا چاہتی۔کسی سے محبت کرنے کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ کی نہیں جاتی بلکہ ہوجاتی ہے اور میرے ساتھ ابھی تک نہیں ہوا اور نہ ہی ایسا چاہتی ہوں۔ بھارتی اخبار ”انڈین ایکسپریس“ کے مطابق فلساز وشال بھردواج نے کنگنا رناوت کو اپنی نئی فلم رنگون میں کاسٹ کرلیا ہے۔انگریزوں کے خلاف رنگون موجودہ برما میں لڑنے والے بھارتی فوجیوں کے متعلق بنائی جانیوالی فلم میں وہ شاہد کپور اور سیف علی خان کے ساتھ کام کریں گی۔ بتایا گیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ شاہد کپور کی شادی کے فوراً بعد شروع کردی جائے گی اور اسے اگلے برس کے آغاز میں سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…