جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

با لی ووڈ کے وہ اداکار جنہو ں نے مو ت کو شکست دی

datetime 27  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی چکا چوند زندگی ہر انسان کو اپنے سحر میں جکڑے ہوئے ہے لیکن گلیمرسے بھرپور زندگی میں کئی مشکلات بھی ہیں، بالی ووڈ کی چند نامور شخصیات کئی عرصے سے مختلف بیماریوں سے مقابلہ کررہی ہیں.

deepika-padukone-photo-gallery

دپیکا پڈوکون
بالی ووڈ کی سپر اسٹاردپیکا پڈوکون کا شماربھارتی فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ میں ہوتاہے، اداکارہ ڈپریشن کی بیماری میں مبتلا ہونے کا خود انکشاف کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈپریشن کی وجہ سے ان کے لئے کام پر توجہ دینا مشکل ہو رہا تھا اور وہ اکثر رونے لگتی تھیں۔ کئی عرصے تک علاج کے بعد دپیکاپڈوکون نے اس بیماری پر قابو پایا۔

shahrukh_khan_20120613_1258117860

شاہ رخ خان
بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان بالی ووڈ کی پہچان ہیں۔ اپنے فلمی کیرئیرکے دوران بالی ووڈ کو متعددبلاک بسٹر فلمیں دینے والے شاہ رخ خان بھی مسلسل کندھے کی تکلیف کا شکار رہے ہیں۔ ماضی میں ان کے کندھے کے 8 آپریشن کیے جاچکے ہیں جب کہ گذشتہ دنوں گھٹنے کا بھی آپریشن کیا گیا ہے۔بالی ووڈ اسٹار ڈپریشن کے عارضے میں بھی مبتلا تھے لیکن انہوں نے اس بیماری سےبڑی کامیابی کے ساتھ جان چھڑائی۔

Salman-Khan

سلمان خان
بھارتی فلمی صنعت کے دبنگ اسٹار سلمان خان اپنی فٹنس اور جانداراداکاری کے باعث پہچانے جاتے ہیں, بالی ووڈ اسٹاربھی 8 سال سے اعصابی دردکی بیماری میں مبتلا ہیں،اس بیماری میں مبتلا شخص کے چہرے پر شدید دردہوتاجب کہ یہ درد بغیر کسی وجہ کے کسی بھی وقت ہوسکتا ہے, بالی ووڈ کے دبنگ خان اپنی فلم”پارٹنر“ کی شوٹنگ کے دوران اس بیماری میں مبتلا ہوئے تھے۔

AMITABH-BACHCHAN-NET-WORTH3

امیتابھ بچن
بھارتی فلم انڈسٹری کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کئی دہائیوں سے بالی ووڈ پر راج کررہے ہیں۔انہوں نے اپنی جوانی سے اب تک بالی ووڈ کو کئی کامیاب فلمیں دی ہیں جنہوں نے باکس آفس پربزنس کے کئی ریکارڈ توڑے,میگا اسٹار امیتابھ بچن کو ایک ساتھ کئی بیماریوں نے گھیرا ہواہے,سپر اسٹار 3 دہائیوں سے جگر کے عارضے اوربے خوابی کی بیماریوں کا شکار ہیں جب کہ ان کے پیٹ کا آپریشن بھی کیا جاچکا ہے۔

manisha-koirala 876545

منیشا کوئرالا
بالی ووڈ کی ادکارہ منیشا کوئرالا زندگی کی 42بہاریں دیکھ چکی ہیں۔ با لی ووڈ کو کئی سپر ہٹ فلمیں دینے والی ادکارہ 2012 میں رحم کے کینسرمیں مبتلا ہوگئیں تھیں اور اس خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور ڈیڑھ برس تک امریکا میں کینسرکا علاج کرایا، بالی ووڈ ادکارہ نے کینسرکے خلاف انتہائی مشکل جنگ لڑتے ہوئے اپنی بیماری کو شکست دی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…