جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جونی ڈپ کو دس سال قید کا خطرہ

datetime 27  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کر اچی (نیوز ڈیسک)دو پالتو کتوں کو غیر قانونی طور پر آسٹریلیا لانے کے فیصلے پر ہولی وڈ سپر سٹار جونی ڈپ کو جیل کی ہوا کھانی پڑ سکتی ہے۔پیپل میگزین نے آسٹریلین سینیٹ کی ایک کمیٹی کے حوالے سے بتایا کہ اگر معاملہ عدالت تک پہنچا اور جونی مجرم قرار پائے تو انہیں دس سال تک قید یا پھر265000 امریکی ڈالرز کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔51 سالہ جونی کیلئے مشکل اس وقت کھڑی ہوئی جب رواں مہینے وہ دو پالتو کتوں ’بو‘ اور ’پستول‘ کے ساتھ ذاتی طیارےمیں آسٹریلیا پہنچے۔آسٹریلیا میں باہر سے جانور لائے جانے کی صورت میں پیشگی اطلاع دینا ضروری ہے تاکہ انہی جراثیم کش ادویات دی جا سکیں۔اطلاعات کے مطابق، جاری تحقیقات کے دوران معلوم ہواہے کہ جونی، ان کے ساتھی مسافروں اور فلائیٹ کریو نے آسٹریلوی حکام کو کتوں کی موجودگی سے بے خبر رکھا۔
دو کتوں کی موجودگی کا اس وقت معلوم ہوا جب انہیں ایک مقامی گرومر کی دکان پر لے جایا گیا اور سوشل میڈیا پر ان کی تصویر شیئر کی گئیں۔آسٹریلیاکے وزیر زرعات بارنبی جوائس نے دھمکی دی تھی کہ اگر 50 گھنٹوں کے اندر اندر دونوں کتوں کو ملک سے باہر نہ لے جایا گیا تو انہیں ہلاک کر دیا جائے گا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…