منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

حادثے کے وقت سلمان کیساتھ ساتھی اداکار کی پراسرار گمشدگی معمہ بن گئی

datetime 12  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ ہیرو سلمان خان کے ایکسیڈنٹ کیس میں متعدد پراسرار حقائق سامنے آچکے ہیں لیکن حادثے کے وقت ان کے ساتھ موجود گلوکار کمال خان کی حیرت انگیز گمشدگی ایک ایسا معمہ ہے جو شاید اس کیس کا پراسرار ترین پہلو ہے۔کمال خان کی سابقہ دوست شلپی شرما نے جریدے ”ممبئی مرر“ کو بتایا کہ وہ دونوں ایک فلیٹ میں اکٹھے رہتے تھے اور سلمان خان کے ایکسیڈنٹ کیس میں کمال خان اہم ترین گواہ تھے۔ کمال خان نے اپنے تفصیلی بیان میں پولیس کو بتایا، ”27 ستمبر 2002ءکی رات میں سلمان خان سے ملنے ان کے گھر گیا اور ہم نے رات کا کھانا باہر کھانے کا پروگرام بنایا۔ سلمان، ان کا باڈی گارڈ اور میں ایک لینڈ کروزر میں بیٹھ کر جوہو کے علاقے میں رین ہوٹل گئے۔ رات 11 بجے کے قریب ہم ہوٹل پہنچے۔
وہاں تقریباً ایک گھنٹہ گزارنے کے بعد ہم ایک سفید لینڈ کروزر میں جے ڈبلیو میریٹ ہوٹل گئے اور وہاں کچھ وقت گزارا۔ وہاں سے واپسی پر سلمان ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے، ان کے ساتھ والی سیٹ پر ان کے باڈی گارد بیٹھے جبکہ میں ڈرائیونگ سیٹ کے پیچھے تھا۔ ہم سینٹ اینڈریوز روڈ سے ہل روڈ کی طرف بڑھ رہے تھے۔ ایک موڑ مڑتے ہوئے سلمان گاڑی کا کنٹرول کھو بیٹھے اور یہ ایک عمارت کے شٹر میں جا گھسی۔ مجھے چیخوں کی آوازیں سنائی دیں اور لوگ گاڑی کے گرد اکٹھے ہوگئے۔ ہجوم چیخ رہا تھا ’سلمان باہر نکلو۔‘
جب ہم نیچے اترے تو لوگوں نے ہمیں دھکے دینے شروع کردئیے۔ سلمان کے باڈی گارڈ نے لوگوں کو بتایا کہ وہ پولیس والے ہیں جس پر ہجوم کچھ ٹھنڈا ہوگیا۔ مَیں سلمان کے گھر گیا اور اس کے چوکیدار کو بتایا کہ وہ سلمان کے بھائی سہیل کو بلائے اور بتائے کہ سلمان کی گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے۔“سلمان خان کے خلاف یہ انتہائی اہم گواہی دینے والے کمال خان کے بارے میں ان کی سابقہ دوست نے بتایا کہ وہ اس کیس کی وجہ سے شدید پریشان رہتے تھے اور اس کا ذکر بھی ہونے پر بگڑ جاتے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ اکثر دونوں میں لڑائی ہوجاتی اور جب 2008ئ میں ایک روز وہ جاگیں تو کمال خان غائب تھے۔ شلپی کا کہنا ہے کہ انہیں کمال کی گمشدگی سے شدید دھچکہ لگا اور وہ کئی ماہ تک اس بات کو قبول نہ کرپائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کمال خان کی گمشدگی دوسروں کی طرح ان کے لئے بھی ایک معمہ ہے اور وہ امید کرتی ہیں کہ وہ کہیں نہ کہیں زندہ اور خوش ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…