پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

گبر از بیک میں اکشے کمار کے ساتھ کام کا تجربہ بے حد اچھا رہا،شروتی ہاسن

datetime 27  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) اداکارہ شروتی ہاسن کا کہنا ہے کہ جب وہ خود کو آئینے میں دیکھتی ہے تو اس کو اپنے میں والدین کی جھلک نظر نہیں آتی۔ شروتی نے اپنی آنے والی فلم گبر از بیک کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بے حد اچھا رہا وہ بہت ہی مثبت شخصیت کے مالک میں ‘ کام کے دوران وہ خوب ہلاگلا کرکے سب کا موڈ اچھا بنائے رکھتے تھے اور وہ جانتے ہیں کہ دوسروں کی صلاحیتوں کو کیسے باہر لانا ہے۔
اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسے اداکاری کی طرح گانے سے بھی لگاﺅ ہے۔ اس کو نہیں لگتا کہ وہ اپنی ماں ساریکا اور باپ کمل ہاسن جیسی اداکارانہ صلاحیتوں کی حامل ہے وہ خود کو آئینے میں دیکھتی ہیں تو انہےں شروتی ہی نظر آتی ہے ساریکار یا کمل نہیں ایک اور سوال کے جواب میں شروتی نے کہا کہ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والا اس کا کوئی دوست یا سہیلی نہیں ہے۔ اس کی خواہش ہے کہ جب اس کی شادی ہو تو جلد ہی اس کے بچے ہو جائیں ورنہ اس کی طبیعت میں ٹہراﺅ نہےں ہے بچے جلدی ہو گئے تو مصروف ہو جانے سے ٹہراﺅ آجائے گا اس کا ماننا ہے کہ شادی ایک گلدستہ ہے لیکن کبھی سوچتی ہوں کہ شادی میرے لئے پھل اور مغزیات کا ٹوکرا نہ بن جائے۔ شروتی نے کہا کہ اگر اس کی شادی فلمی شخصیت سے ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں بلکہ فائدہ زیادہ ہے۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…